گیراج کے ۱۵ ایسے ڈیزائن جو آپ کو اپنا گیراج نئے سرے سے بنانے پر مجبور کر دیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify منازل
Loading admin actions …

ایک بہترین گھر ہماری تمام ضروریات پوری کرتا ہے. جیسا کے اچھی وضع، فرحت انگیز خوابگاہ، آرام دہ غسل خانہ اور باآسائش باورچی خانہ۔ ذرائع نقل و حامل ہماری روز مرہ کی زندگی کا جزو ہیں اور ہمارے گھر میں ٹھکانا کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ کا مطالبہ کرتے ہیں . اگر آپ کے پاس گاڑی یا موٹر سائیکل ہے تو آپ کے پاس ایک گیراج ھونا لازمی ہے۔

سچ تو یہ ہے کے گیراج ہمارے گھر کا سب سے زیادہ نظر اندازِ کیا گیا حصہ ہوتا ہے، جس کا ہم خیال نہیں رکھتے اور اپنی گاڑیوں کو بس ایک چھت کے نیچے اور چار دیواروں کے درمیان چھوڑ دیتے ہیں۔ ہم آپ کو کچھ سادہ مگر خاص تجاویز دیں گے جن کی مدد سے آپ گیراج کو اپنے گھر کا ایک بڑا اور کارآمد حصہ بنا سکتے ہیں۔

۱. گیراج اور بالکونی ایک ساتھ

homify منازل

اگر آپ کے گھر میں ایک گیراج بنا ہی ہوا ہے تو کیوں نہ اِس کا فائدہ اٹھایا جائے اور اسے ایک حَسِین بالکونی اور باغ میں تبدیل کر دیا جائے؟ آپ کو ایک نیا باغ بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف رنگ برنگے پھولوں والے پودوں کے ساتھ نفیس سے گملے رکھ کر آپ اپنے گیراج کو قدرتی مناظر سے مالا مال کر سکتے ہیں۔

۲. ایک بیرونی کچن حاصل کریں

homify منازل

یہ ڈیزائن گیراج سے جڑی جگہ میں ذرا سی تبدیلی مانگتا ہے جس کو آپ ایک چھوٹے سے کھلے کچن میں بَدَل سکتے ہیں۔ اگر آپ کے گیراج کے پاس تھوڑی سے جگہ خالی ہے تو یہ ڈیزائن آپ کے لیے بہترین ہے۔

اپنی پسند کا ڈیزائن حاصل کرنے کے لیے آپ ڈیزائنر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

۳. ایک سادہ گیراج

اِس گھر کا گیراج ایک فالتو کمرے کی صورت میں بنا ہوا ہے۔ اِس کو ایک سادہ لوہے کے دروازے سے مکمل کیا گیا ہے جو نہ صرف اِس کی حفاظت کرتا ہے بلکہ اِس کی خوبصورتی بھی بڑھاتا ہے۔

۴. ایک عارضی گیراج

اگر آپ نے گھر تعمیر کرتے وقت گیراج کے بارے میں نہیں سوچا تھا تو آسانی سے ایک کھلی جگہ پر سیمنٹ کا استعمال کریں اور ایک عارضی گیراج بنائیں۔ یہ بنانے میں آساَن ہے اور سستا بھی۔

۵. ڈھلوان والا گیراج

آپ کے گھر کی خوبصورتی ہی نہیں فعالیت بھی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ ڈھلوان گھر کی بیسمنٹ اور اور باہر کی سڑک کے درمیان اونچائ کے فرق کا حَل پیش کرتی ہے۔ اِس فرق کو ایک کارآمد ڈھلوان کے ذریعے مٹایئے جو اصل مقصد پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اِس کی صورت بھی نکھارے گی۔

۶. گیراج کے اندر موجود کچن

آپ اپنے گیراج میں ایک باورچی خانہ شامل کر سکتے ہیں، خاص طور پر تب جب آپ کا گھر ایک منزلہ ہو۔ اپنے برامدے کو ایک کچن میں تبدیل کریں اور نکاسی کا انتظام بھی کریں۔ 

منظم باورچی خانوں کے لیے 12 تجاویز یہاں دیکھیں۔

۷. گھر کے بیرونی حصے میں

اِس گھر کا سامنے کا حصہ بےقاعدہ لکیروں اور سانچوں سے بنا ایک منفرد ڈیزائن ہے۔ یہ لکیریں آپس میں جڑ کر گیراج کی چھت ایسے بناتی ہیں کے گیراج واضح طور پر گھر کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

۸. گھر کا آفس اور گیراج

تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ آپ گیراج کے اندر گھر کا دفتر شامل کر سکتے ہیں۔ گھر کے دفتر قلیل جگہ لیتے ہیں اور یہ جگہ بالکل درست رہے گی۔

۹. لکڑی کی چھت والا گیراج

کیا آپ کے پاس گیراج بنانے کے لیے کوئی مخصوص جگہ نہیں ہے؟ تو بس ایک پرکشش لکڑی کی چھت پر تھوڑا خرچہ کریں جو نہایت ہی طرح دار نظر آتی ہے۔

۱۰. اپنے تخیل کو استعمال میں لائیں

اپنے بےلطف گیراج کو ایک فنی مرکز میں تبدیل کریں جہاں آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشو نما کے لیے بھی جگہ ہو اور آپ کی گاڑی بھی محفوظ رہ سکے۔

۱۱. ایک ماحولیاتی گیراج

اپنے گیراج کا ہر طرح سے فائدہ اٹھانے کے لیے اِس کی چھت کو بھی استعمال میں لائیں . باغ اگائیں، شمسی لوحیں لگائیں یا کچھ بھی ایسا جو آپ اپنے گھر میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

۱۲. قدرتی طرز پر بنے گھروں کے لیے گیراج

قدرتی انداز میں بنے گھروں کے لیے پتھر کا گیراج بہترین ہے . آپ نفیس وزہ کے لیے چونے کا پتھر اور آرام دہ ماحول کے لیے سمندر کے قریب پائے جانے والے پتھر استعمال کر سکتے ہیں۔ آخر میں ستاروں جیسی LED's لگائیں جو پتھروں کی سطح سے منعکس ہوں گی۔

۱۳. ایک فیشن ایبل خارجی حصہ

اپنے جدید گھر کو ایک نئے اندازِ کے گیراج کے ذریعے مزید جدید بنائیں۔ یہ کھلے دروازوں والی ایک سادہ مگر باوقار جگہ ہے جو آپ کی گاڑی اور گھر کی سورج سے حفاظت کرتی ہے اور ضرورت کے مطابق روشنی اندر آنے دیتی ہے۔

۱۴. گاڑی کھڑی کرنے کے لیے سائے والی جگہ

گیراج بنانے کا ایک اور آسَان طریقہ اپنے گھر کی چھت پر سادہ لکڑی یا لوہے کی ریلنگ لگانا ہے جو دھوپ سے بھری دوپہروں میں سایہ فراہم کرے گی۔

۱۵. ایک سے زیادہ گاڑیوں کے لیے

اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ گاڑیاں ہیں تو اپنے گھر کے سامنے کی جگہ بھر نہ دیں۔ یہاں ایک سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کے لیے گیراج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو گھر کو خوبصورت بھی بنا رہا ہے۔

گیراج کے علاوہ گھر کے باقی بیرونی حصے کو بھی دلکش بنانے کے لیے دیکھیے: گھروں کی بیرونی نشست گاہیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا