9 آزمودہ باتھ روم تجاویز

Shenilashahzad Shenilashahzad
Элегантность эргономики, Lotos Design Lotos Design حمام حجر
Loading admin actions …

چھوٹے کمروں کو ڈیزائن کرنا کبھی کبھی بڑا چیلنج ھوتا ھےمگر آپ پریشان نہ ھوں۔

ایسے ھی موقعہ پر آپکو ضرورت پڑتی ھے، ایک ماھر اور پیشہ ور ڈیزائنر کی ،جو آپکی چھوٹی سی جگہ کو جدید تقاضوں اور مناسب حکمت عملی کے ساتھ وہ ڈیزائن دے سکے جو آپکی جگہ کو بہترین طور پر استعمال کرنے میں مدد دے۔

باتھ روموہ ایک جگہ ھے جہاں اس کی ضرورت پڑتی ھے۔عام طور پر باتھ روم گھر میں سب سے چھوٹا کمرہ ھوتا ھے مگر ھمیں اس کو اس طرح سے ڈیزائن کرنا ھوتا ھے کہ وہ ورسٹائل بھی لگے اور کشادہ بھی۔اس کے علاوہ ذاتی سامان رکھنے کے لئے باتھ روم میں جگہ کی ضرورت ھوتی ھے۔

اسی لئے آج  ھومیفائ پر ھم آپ کو وہ اھم تجاویز دے رھے ھیں جس سے آپ کا باتھ روم نہ صرف بڑا لگے گا بلکہ بہترین طریقے سے استعمال بھی ھوگا۔

آپ ان جازب نظر ڈیزائنز کو دیکھ کر حیران رہ جائنگے ۔

۱۔ آئینے

بلاشبہ ایک خوبصورت آئینہ آپکے باتھ روم کے حسن میں چار چاند لگا دیتا ھے۔یہ روم کو بہت بڑا کر کے دکھاتا ھے۔کیا آپ نے دیکھا کہ کیسے ایک بڑا آئینہ باتھ روم کی چمکدار سطح کے ساتھ مل کر جدت اور کشادگی کا حسین امتزاج پیش کرتا ھے۔

آپ اپنی مرضی سے آئینے میں فریم ھونے یا نہ ھونے کا انتخاب کر سکتے ھیں۔اگر آپ اپنے گھر میں بڑا اور کشادہ دیکھنا چاھتے ھیں تو آپ ایک سے زیادہ آئینے بھی اپنے باتھ روم میں لگا سکتے ھیں۔ آئینوں کے پیچھے LED لائٹیں بھی بہت مقبول ھیں اور خوبصورتی اور جازبیت میں اضافہ کرتی ھے۔

۲۔ باتھ تب کے بجائے شاور

homify حمام

باتھ روم میں باتھ ٹب کا ھونا بہت زبردست بات ھے مگر کبھی کبھی یہ قابل عمل نھیں ھوتا جبکہ آپ کے پاس باتھ روم کے لیے چھوٹی جگہ ھو۔

لہذا باتھ ٹب کے بجائے جدید ،دلکش اور کشادہ شاور جس کے ساتھ شفاف شیشہ بھی ھو ایک بہترین انتخاب ھے۔جہاں تک جگہ کا تعلق ھےیہ زیادہ قابل عمل ،آرام دہ اور پر سکون ھے ۔شفاف شیشے نے شاور کے ڈیزائن کو باقی باتھ روم کے ڈیزائن کے ساتھ اس طرح ملا دیا ھے جگہ کے بڑا ھونے کا تصور سامنے آتا ھے۔

اسا موقعہ پر چلئے آپکے باتھ روم کے لئے یہ سنسنی خیز شاور بھی ملا حظہ کیجئے۔ان کو دیکھنے کے بعد آپکو باتھ ٹب کی یاد نہیں آئے گی۔

۳۔دیواروں اور زمین کا رنگ

ھمارے خیال میں بہت سے رنگ باتھ روم میں زبردست لگ سکتے ھیں مگر یہ اتنا آسان نہیں ــــ خاص طور پر اگر جگہ چھوٹی ھو۔اس کے علاوہ زمین اور دیواروں پرٹائلوں کے ایسے بھاری ڈیزائنوں سے گریز کریں جو جگہ کو پوری طرح سے گھیر لے۔

اس کے بجائے نیوٹرل رنگوں آپشن اختیار کریں ،جیسے ھم نے اس باتھ روم میں دیکھا۔ یہ ایک آئڈئیل رنگوں کی اسکیم ھےجو نہ صرف آپکے باتھ روم روشن اور چمکتا ھوا دکھاتا ھے بلکہ کشادہ بھی کر دیتا ھے۔  

۴۔ ھر کارنر کو استعمال میں لانا

ایک چھوٹے باتھ روم  میں آپ نہیں چاھتے کہ ایک سینٹی میٹر کی جگہ بھی بغیر استعمال کے ھو۔کونے کونے کو استعمال میں لائیں۔

مثال کہ طور پرآپ بیسن کے نیچے کی جگہ کو تولیے اور کاسمیٹکس رکھنے کے لئے استعمال کر سکتے ھیں۔ ٹائلٹ کے اوپر کے حصہ پر شیلف لگا کر غسل خانہ کی دیگر ضروری چیزوں کو رکھا جا سکتا ھے۔

آئیے ان باتھ روم میں اسٹور کرنے کے ۸ بہترین آئیڈیاز ملاحظہ کریں۔

۶۔ اسٹائلش چیزیں

homify حمام نحاس/برونز منسوجات واكسسوارات

ایک باتھ روم  اگرچہ چھوٹا ھو مگر اسکے جمالیاتی پہلو کو آپ نظرانداز نہیں کر سکتے۔ایسی چیزوں کا انتخاب کیجئے جو آپکے باتھ روم کے حسن کو نمایاں کر دے نہ کہ باتھ روم کو بکھرا ھوا یا بھرا ھوا تاثر دے۔

۷۔اسٹور کرنے کی جگہیں

جیسا کہ ھم نے پہلے ذکر کیا کہ باتھ روم میں اسٹور کرنے کی جگہیں ایک بنیادی اھمیت رکھتی ھیں۔آپ باتھ روم میں جگہ کی کمی کا شکار ھیں تو اس طرح کے اسٹوریج یونٹ لگا لیجئے۔ایسی جگہ پر اس کو آویزاں کیجئے کہ آنے جانے کے استے میں نہ آئے۔

سلائڈنگ دروازے اس یونٹ کا خاصہ ھیں تا کہ کھلے ھونے کی صورت میں جگہ کو تنگ نہ کر سکیں۔ 

۸۔ دیواروں میں لگے شیلف

دیواروں میں خالی جگہیں شیلف لگانے کا بہترین مصرف ھیں۔اسطرح زمین کی جگہ کا ایک انچ بھی استعمال کئے بغیر باتھ روم کی چیزوں کو اسٹور کرنے کی جگہ مہیا کی جا سکتی ھے۔

ٹپ : ھر شیلف میں ایک LED لائٹ لگانے سے باتھ روم کو دلکش اور پرکشش دکھایا جا سکتاھے۔

۹۔ شاور ایریا میں دھاتی ٹوکریاں لگانا

Mobiliario Fondo Baño, Salgar Salgar حمام رفوف

اس طریقے سے آپکی چیزیں آسانی سے پھنچ میں بھی رھتی ھیں اورمحفوظ بھی۔

اگر آپ اپنے باتھ روم کو مزید سنوارنا اور سدھارنا چاھتے ھیں تو ان دلکش اور حسین باتھ روم ٹرینڈز کو دیکھئیے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا