گھر صاف کرنے کے طریقے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
An Indoor Kitchen with a View of the Outside, Vogue Kitchens Vogue Kitchens الممر الحديث، المدخل و الدرج
Loading admin actions …

جب بات گھر کی صفائ کی آتی ہے توہم میں پھرتی آجاتی ہے اور کئ طریقے بھی آ جاتے ہیں زہن میں۔ ہم تجاویز کا خزانہ پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو بہت سست ہوتے ہیں۔ اب ان کے لیے بہت سے طریقے میش ہیں جو جلدی جلدی صفائ کرنا چاہتے ہیں۔ اب اگر آپ سست یا پھرتی والے ہیں تو آپ ان تمام مشوروں کو پسند کریں گے جو آپ کے گھر کو بالکل نئ شناخت دے سکتے ہیں۔

آئیے شروع کرتے ہیں۔

۱۔ کم چیزوں کا ہونا

اس بات میں کوِ مسئلہ نہیں ہے کہ یا کیا ہے اور

کیوں ہے۔۔ آواز کا کوئ نقطہ نہیں۔۔اپنی اندرونی آرائش کو اس قول کے مطابق کرے کہ کم سے کم گھر میں اشیاء ہوں تو صفائ بھی کم سے کم اشیاء کی کرنے پڑے گی۔ خیر اسے جانے دیں۔

۲۔ برتن دھونے والے بیسن کا فائدہ اٹھانا

homify مطبخ

ایسا بہترین طریقہ شاید ہی کہیں ملا ہو آپکو۔

آپکا برتنوں والا بیسن نہ صرف کپ،مرتبان یار ڈشیں دھونے کے کام آتا ہے بلکہ اسے جوتے،کار کے چھوٹے پرزے،پلاسٹک کے کھلونے اور چھوٹے آلات کو بھی اس میں دھویا جا سکتا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں آپ اپنے کی بورڈ کو بھی دھو سکتے ہیں لیکن ہم آپکو اپنی خود کی ذمہ داری پر ایسا کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

۳۔ دھول/مٹی والی جرابیں/موزے کم پہنیں

کون جانتا ہے کہ نرم و ملائم جرابیں/موزے ہی  گھر میں مٹی لا سکتے ہیں۔ پورے ہفتے ایک ہی جرابیں گھر میں پہن کے پھرنا ہی گھر کے فرش کو خراب کر دیتا ہے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے ہی گھر کو خراب کیا ہو۔

۴۔ اوون کو آسانی سے اور جلدی صاف کرنا

مائیکرو ویو اوون کے اندر اور ارد گرد بچی کچی کھانے کی چیزوں میں بد بو پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر آپ یس بات کا خیال نہیں کرتے تو اس جگہ زیادہ سے زیادہ جراثیم اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ اسکا آسان حل یہ ہے کہ دو کپ پانی لیں اس میں آدھا کپ سرکہ ڈال لیں اور اسے مائیکرو ویو اوون میں رکھ کر مکمل درجہ حرارت پر چلا دیں۔ اب تین منٹ بعد مائیکرو ویو اوون کو کسی نرم کپڑے سے صاف کر لیں۔آپ کا مائیکرو ویو اوون بالکل صاف ہو جا ئے گا اور پہلے کی طرح نیا بھی۔

۵۔ پکانے کے دوران شاپر کو کائونٹر پر رکھنا

بہت زیادہ کھانا بنانے کے بعد اب کس کے پاس طاقت بچتی ہے۔ کھانا پکانے کے دوران کچن کے شیلف پر لفافہ/شاپر رکھ لیں یا پھر اسے اپنے کچن کے کسی کیبن کے ہینڈل کے ساتھ باندھ دیں اور کام کرنے کے ساتھ ساتھ ساری فضول بچی کچی چیزیں شاپر میں ڈالتی رہیں۔

اندرونی آلائش کے ڈیزائینر، بجلی کا کام کرنے والے اور یسی طرح کے دوسرے تمام کام کرنے والے۔۔۔ ہمارے پاس یہاں ہومی فائ پر مہیا ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے ماہریں کا صفحہ دیکھئیے

۶۔ سب سے پہلے اپنا بستر ٹھیک کرنا

دن کا کوئ کام شروع کرنے سے پہلے اپنا بستر بالکل ٹھیک کر کے اٹھیں۔ بستر اس طرح سے ٹھیک کرنا/بنانا چاہیئے کہ آپ مسہری کے سرہانے کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھیں اور ٹانگیں دوسرے کنارے کی طرف سیدھی ہوں اور آرام سے آپ کمر تک اپنا لحاف/کمبل آسانی سے اوڑھ سکیں۔ کہاں بھیجانا ہو بستر کے کنارے کی طرف سے اتریں۔ یہ سلیقہ مندی کا پہلا مرحلہ ہے۔

۷۔ ایسے تولیہ کا استعمال جس میں داغ واضح نہ ہوں

سفید اور کریم  رنگوں کو اب بھول جائیں اور اپنے تولیوں کے لیے ایسے گہرے رنگ پسند کریں جن پر زیادہ داغ واضح نہ ہوں۔ خاص طور پر داغ تب پریشان کرتے ہین جب ان سے منہ صاف کیا جائے یا پھر میک اپ اتارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کی تولیے کو باقاعدگی سے نہ دھویا جائے۔

۸۔ واش روم کے دروازے سے پانی کے چھینٹے صاف کرنا

ذرا تھوڑی دیر کے لیے غسلخانے کی گندی ماربز کا تصور کریں۔ ماربل کی دیوار کو اور شیشے والے دروازے کو ہر استعمال کے بعد صاف کرنا بہتر ہوتا ہے تاکہ یہ زیادہ گندے نہ لگیں اور اگر صاف کرنے میں سستی ہو تو صاف کرنے والے سپرے کا استعمال کریں مشکل حل۔

۹۔جراثیم کش چٹائی خریدیں

یہ اشتہاری مصنوعات میں سے ہے جسے آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس حیران کن ایجاد کی وجہ سے وہ ساری مٹیجہ باہر سے جوتوں کے ساتھ آتی ہے گھر میں داخل ہونے سے پہلے  اس چٹائ میں پھنس جاتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے اپنے فرش اور قالین کو مٹی /گرد سے بچانے کے لیے گھر میں جوتا نہ پہننے کی حکمت عملی اپنائ جائے۔ اس سے آپکو گھر کی صفائ کم کرنی پڑے گی ۔

۱۰) صفائی سے آپ کی شخصیت کا تاثر

اگر ہم اپنے بچپن کو یاد کریں کریں تو ہمیں یاد آئے گا کہ امی کس طرح ہمیں کہتی تھیں کہ جو چیز جس جگہ سے اٹھائو واپس اسی جگہ پر رکھو۔ یہ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا بہترین طریقہ ہے اور جب آپ اپنے گھر کے مختلف حصوں میں جاتے ہیں تو لا شعوری طور پر کوشش کرتے ہیں کہ ہر چیز اپنی جگہ پر موجود ہو۔ بہلحال آپ نے جو سیکھا ہوتا یے آپ آگے بھی وہی کرتے ہیں۔ ہم پہلے ہی صفائ کے بارے میں دیکھ چکے ہیں۔ اب ہم انیس مزید طریقے دیکھتے ہیں

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا