غسل خانے میں بہتری کے 16 آسان اور سستے طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
The Wilderness, Wilshire, Concept Interior Design & Decoration Ltd Concept Interior Design & Decoration Ltd حمام
Loading admin actions …

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا غسل خانہ کارآمد تو ہے مگر یہ زیادہ فیشن کے مطابق نہیں تو پھر اپنا ذہن بدلنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ غسل خانہ بھی کتنا دلکش ہو سکتا ہے۔ آپ یہ نہ سوچیں کے ہم آپ کو کوئی بہت مہنگا طریقہ بتانے لگے ہیں، ہم آپ کو چند ایسے مشورے دیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانے کو بہت کم پیسوں میں خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

تو پھر چلیں آپ بھی ان مشوروں سے مستفید ہوں اور اپنے پرانے اور بور غسل خانے کو خدا حافظ کہہ دیں۔

1۔ اپنے شاور کے پردے کو منفرد بنانے کے لیے اس پر کوئی قول لکھیں یا پینٹ کر دیں

2۔ پرانے غالیچے کو خوبصورت باتھ میٹ کے طور پر استعمال کریں

Drummonds Case Study: European Retreat, Denmark homify حمام

3۔ اپنے غسل خانے کے تمام لوازمات کو ایک ہی طرح کی جدید اور خوبصورت بوتلوں میں رکھیں

4۔ صرف ایک فینسی شیشہ آپ کے پورے غسل خانے کے انداز کو تبدیل کر دے گا

5۔ سیڑھیوں والے شیلف نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ یہ چیزیں سنبھال کر رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں

Ypsy, contract project homify حمام MDF مخازن

6۔ اپنے غسل خانے کے ریڈی ایٹر یا گیزر پر رنگ کر کے منفرد انداز لائیں

7۔ اپنے تمام لوازمات کو ڈیزائنر انداز کے لیے رنگوں کے مطابق منظم کریں

8۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ صرف چند نرم و ملائم تولیے آپ کے غسل خانے کو کتنا آرامدہ اور مہنگا دکھنے والا انداز عطا کر سکتے ہیں

9۔ ایک اور خوبصورت انداز: فانوس کا اضافہ

10۔ تازہ پھولوں کی دلکشی کا کبھی بھی کم اندازہ نا لگائیں! یہ آپ کے غسل خانے کو نہایت خوبصورت اور تازہ انداز دیں گے

11۔ خوبصورت دیہی انداز: بنی ہوئی باسکٹ

12۔ اشیاء رکھنے کے لیے شیشے کے جدید شیلف جن کا باآسانی کسی بھی وقت اضافہ کیا جا سکتا ہے

Law bath, FAdesign FAdesign حمام

13۔ مسحور کن اور تازہ خوشبو کے لیے خوبصورت روم ڈیفیوزر کا اضافہ کریں

14۔ پولش شدہ دھاتی باتھ ٹرے آپ کو مکمل طور پر پرسکون ہونے کا موقع فراہم کرے گی

15۔ فریم شدہ تصاویر کے اضافے سے ہر جگہ بہت روایتی لک آ جاتی ہے

16۔ موجودہ جگہ کو ذہانت سے استعمال کریں تاکہ آپ کا غسل خانہ صاف ستھرا لگے۔ ٹوائلٹ پیپر لٹکانے کے لیے دیکھیں کتنی زبردست جگہ چنی گئی ہے

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا