اپنے گدے کو گھر پر ہی صاف کرنے کے لئےہدایات

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Camere da letto giapponesi, Negozio del Giunco Negozio del Giunco غرفة نوم
Loading admin actions …

جب بات آپ کی جسمانی اور ذہنی آسودگی کی آتی ہے تورات کو اچھی نیند لینے سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔ اور وہ کیا چیز ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کو ہر رات پرسکون نیند میسر آئے۔ بلاشبہ ۔۔۔ایک صاف ستھرا گدا۔ اس بات سے زیادہ اچھی کوئی بات نہیں کہ آپ کو یقین ہو کہ آپ ایک صاف ستھرے گدےاور بستر پر سو رہے ہیں۔ لیکن کیا گدے پر پڑے داغ دھبے آپ کو ناگوار گزرتے  ہیں؟اگر ایسا ہے تومزید پریشان ہونا چھوڑیے کیونکہ ایسے بہت سے طریقے ہیں جنکی مدد سے آپ گھر پر خود اپنے گدے کی صفائی کر سکتے ہیں اور اسکو صاف ستھرا اورخوشبودار بناسکتے ہیں ۔۔ایسا جیسا کہ بالکل نیا ہو۔

1۔ گدےکی صفائی کی کچھ عمومی ہدایات

homify غرفة نوم حرير Yellow أقمشة و منسوجات

کچھ ایسے طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گدے کی میعاد کوبڑھا سکتے ہیںاور صفائی کو یقینی بناسکتے ہیں۔ سب سے پہلے گدے کو مہینے میں کم ازکم ایک بار دونوں اطراف سے ویکیوم کریں اس سے آپ کو اپنے گدے میں موجود دھول پسوؤں سے جو کہ جلد کی خارش، مختلف طرح کی الرجی اور صحت کے کئی دیگر مسائل کا باعث بنتے ہیں اُن سے چھٹکارا پانے میں مدد ملے گی۔ ایک اور اچھا ٹوٹکہ یہ ہے کہ آپ اپنے گدے کو سال میں کم ازکم دو بار دھوپ لگوائیں۔اس سے آپ کے گدے میں کسی قسم کی نا خوشگوار بدبونہیں آئے گی اور وہ نمی اور پھپوندی لگنے سے محفوظ رہے گا۔ چادریں بدلنے سے پہلے کچھ دیر اپنے گدے کو ایسا ہی پڑا رہنے دیں اور اس دوران کوئی ایک کھڑکی کھول دیں تاکہ تازہ ہوا اور سورج کی روشنی اندر آسکے۔ یہ آپ کے گدے کے لئےبہت اچھا رہے گا۔

2۔جوس وغیرہ کےنشانات کی صفائی کی ہدایات

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گدوں میں پسینہ،پسو، داغ، مردہ خلئے اور کئی غیرمطلوبہ نامئیےاورذرے اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے گدے کی باقاعدگی سےصفائی کریں تاکہ ان غیر ضروری اجزاء کا خاتمہ اوراُن سےمکمل طورپرچھٹکاراحاصل کرسکیں۔ آپ کچھ حفاظتی اقدامات بھی اُٹھا سکتے ہیں۔جیسا کہ گدے پر حفاظتی کور اور پیڈ چڑھانے سے بھی اسکی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔سب سے بنیادی اور ضروری چیز یہ ہے کہ آپ پانی اور ڈٹرجنٹ وغیرہ کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ میٹرس کو گیلا ہونے سے بچایا جا سکے۔ روزمرہ کے داغ دھبوں کو صاف کرنے کے لئے آپ پانی میں حل شدہ صابن کا محلول استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم کسی بھی بڑے حصے پر استعمال کرنے سے پہلے اسکو کسی پوشیدہ(غیر نمایاں) حصے پر استعمال کر کے چیک کر لیں۔ اگر رضائی یا کمبل کو دھونے کے لئے آپ کی مشین چھوٹی ہے تو مقامی لانڈری کی سہولت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے کیونکی عموماً وہاں دھلائی کے لئے بڑٰی مشینیں دستیاب ہوتی ہیں جنکی مدد سے مکمل صفائی اور دھلائی ممکن ہوجاتی ہے۔

3۔سیلن زدہ گدے کی صفائی کی ہدایات

کیا آپ سے گدے پرپانی یا جوس وغیرہ گر گیا ہے؟یا اس میں نمی یا گیلا پن آگیا ہے؟ پریشان مت ہوں۔ کچھ  مرحلہ واراقدامات اُٹھا کر آپ ِاس مسئلے سے نبٹ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ اپنے سونے کے کمرے کے لئے نمی روکنے والے آلہ کا بندوبست کریں تاکہ ہر قسم کی نمی دُور ہو سکے۔ اسکی وجہ بہت سادہ لیکن اہم ہے۔ اگر آپ کے کمرے میں کوئی ایسا فرنیچر ہے جس میں کپڑے کا زیادہ استعمال ہوا ہوتو اسمیں نمی یا گیلا پن آسکتا ہے۔ اور اگر مسئلے کا فوری طور پرحل نہ کیا جائے تو اسمیں پھپھوندی یا کائی لگ جائےگی اور گلنے سڑنےکا عمل شروع ہو جائے گا۔ اگر کمرے میں کسی جگہ پر کائی/پھپھوندی موجودہوتوصحت کے بہت سارے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔پھپھوندی ہوا میں متحرک رہتی ہےاورسانس لیتے وقت یہ آپ کے پھیپڑوں میں داخل ہو سکتی ہے۔

نمی سے نجات کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ گدے کو دو دن کے لئے ہوامیں خشک ہونے کے لئےایسی جگہ رکھ دیں جہاں پانی کا گزر نہ ہو اور نمی بھی موجود نہ ہو۔ اسکے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ گدا ڈھکا ہوا نہ ہو تاکہ اُس میں سے ہوا کا آزادانہ گزر ہو سکے اور اسمیں نمی یا گیلا پن نہ آسکے ۔

4۔پیشاب اور خون کے دھبے دُور کرنے کی ہداہات

جہاں تک خون اور پیشاب کے دھبوں کا تعلق ہے توکچھ آسان سے طریقوں کی مدد سے آپ اُن کو آسانی سے دُورکر سکتے ہیں۔ سب سے پہہلے متاثرہ جگہ پر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ لگائیں۔ آِس سےمتاثرہ جگہ کوجراثیم سے پاک کرنے میں مدد ملے گی ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگانے کے بعد نشان کو صاف کپڑے سے جذب کرتے رہیں۔ اگر اس سے فرق نہیں پڑے تو داغ پر تھوڑا سا کپڑے دھونے کا پاؤڈر لگادیں۔ پاؤڈر لگانے سے جسمانی سیالوں میں موجود پروٹین میں توڑپھوڑ ہوگی۔ واشنگ پاؤڈر لگانے کے بعد کسی برش کی مدد سے اسکو زورزور سے رگڑیں۔ اگر آپ خون کا دھبہ دُور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ سُودمند ہوگا کیونکہ گرم پانی کے استعمال سے نشان مزید گہرا ہو جائے گا۔ اگر آپ کچھ زیادہ ہی ضدی دھبےکا مقابلہ کر رہے ہوں توپاؤڈر سے دھونے کے بعد اُس پر بیکنگ سوڈا لگا کر کچھ دیر تک چھوڑ دیں۔ اگر رات بھر کے لئے چھوڑدیں تو داغ زیادہ آسانی سے دور ہوجائے گا۔ رات بھر رکھنے کے بعد بیکنگ سوڈے کو دھوڈالیں۔

اس کو اپنی مرضی کا رنکگ دینے لے لیے آپ ڈیزائنر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

5۔پلنگ پوش اور بسترکی چادروں کی ہدایات

بستر کی چادروں کو صاف کرنا اپنے کپڑوں کی صفائی جیسا ہی آسان ہے۔ تاہم انکودھونے سے پہلے اُن کودھلائی سے متعلقہ ہدایات پر مبنی پرچی( ٹیگ) کو پڑھنا ضروری ہے تاکہ اُنکو سکڑنےاور دوسرے کپڑوں کے رنگ یا نشان لگنے سے بچایا جا سکے۔ اپنے گدے کی حفاظت کے لئے چادروں اور تکیوں کو کم از کم ہفتے میں ایک باراوراپنے کمبل اورلحاف کو مہینے میں ایک بارضرور دھوئیں۔

اگر آپ کے بستر کی چادروں پر داغ دھبے لگے ہیں تودھونے سے پہلے انکو داغ دُور کرنے والی مصنوعات لگانا بہتر ہوگا۔ متاثرہ جگہ پر داغ دھبوں کو دور کرنے والا کیمیکل لگائیں اور صرف5 یا 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اگر آپ کے گھر میں کسی کو نازک جلد یا الرجی کا مسئلہ ہے تو کوئی ایسا ڈٹرجنٹ استعمال کریں جس میں زیادہ کیمیکل نہ استعمال کئے گئے ہوں اور جو خاص طور پر ایسے مسائل کو مدِنظر رکھ کر بنائے گئے ہوں۔

کیا آپ داغ دور کرنے کے لئے گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ گرم پانی کے استعمال سے داغ دھبے دور ہوتے ہیں تو آپ کی سوچ غلط ہے۔ درحقیقت اگر داغوں کا علاج دھونے سے پہلے نہ کیا جائے تو گرم پانی کا استعمال انکو مزید پکا کر دیتا ہے۔ ایک اور بات کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے کہ کہ کمبل یالحاف کو دھونے کے لئے مشین کا بڑا اور کُھلا ہونا ضروری ہے  تاکہ اسمیں اتنی جگہ ہو کہ کمبل یا لحاف آسانی سے اور اچھی طرح سے دُھل سکیں۔

6۔آرام دہ گدے کی صفائی کی ہدایات

homify غرفة نوم خشب Wood effect أسرة نوم

گدے پر سے داغ دھبے دور کرنے کا تصور ہی شاید آپ کو خوفزدہ کر دے مگر کچھ ایسے آسان طریقے ہیں جنکی مدد سے آپ کئی قسم کے داغ دھبوں کودُور کر سکتے ہیں۔ مگر صفائی شروع کرنے سے پہلے گدے پر لگی ہوئی پرچی (ٹیگ)پرلکھی صفائی سے متعلقہ ہدایات اور اُس پر بنےنشانوں کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ ٹھنڈے پانی کا استعمال بہترین ہے مگر اِس بات کا خیال رہے کہ بہت زیادہ پانی کا استعمال نہ کریں۔ اِس بات کو یقینی بنایئے کہ دھلنے/صفائی کے بعد گدا مکمل طور پر سوکھ جائے۔

سادہ یا ایسے داغ دھبے جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہ ہو کہ وہ کِس چیز کے ہیں، ان کی صفائی کے لئے برتن دھونے کے لئے استعمال ہونے والے ڈٹرجنٹ کو پانی میں حل کر کے نشان پر لگائیں یا پھر صفائی کا کوئی ایسا محلول جس میں سٹرس ( سنگترہ یا سنگترے کے خاندان سے تعلق رکھنے والا)ایجنٹ شامل ہو۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ڈٹرجنٹ کے محلول کو دھبے پر سپرے کر کے چند منٹوں کے لئے چھوڑدیں ۔ تاہم اِس دوران کسئ فالتو کپڑے سے فالتو پانی کو جذب کرتے رہیں تاکہ گدا مکمل طور پر گیلا نہ ہو جائے۔ اِن آسان اور سادہ طریقوں پر عمل کر کے آپ  اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ کا گدا مکمل طور پر صاف ہےجس پر آپ بغیر کِسی فکر کے آرام کر سکتے ہیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا