آپ کے گھر کے داخلی راستے کے لیے 10 متاثر کن خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify منازل
Loading admin actions …

کہا جاتا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے۔ اسی لیے آپ کے گھر کا داخلی راستہ بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ آپ کے گھر کا مجموعی تاثر پیش کرتا ہے اور آنے والے کو آپ کے ذوق کا پتا دیتا ہے۔

آج ہم اسی سلسے میں آپ کے لیے لاۓ ہیں چند ایسے انداز اور خیالات جن کی مدد سے آپ با آسانی اپنے گھر کی داخلہ گاہ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ کے گھر کا فرنٹ حصہ بڑا سا ہو یا چھوٹا، ہمیں امید ہے کہ ماہرین کی منظور شدہ ان تصاویر سے آپ کو ضرور مدد ملے گی۔

1- ابھرتی ہوئی داخلہ گاہ

اگر آپ اپنے گھر کی داخلہ گاہ کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں تو اس تصویر کی طرح پتھروں کی دیوار اور روشنیاں آپ کی بہت اچھی دوست ثابت ہوں گی۔

2- دروازے کو فریم کریں

homify منازل

دروازے کو ابھارنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کی چوکھٹ کے گرد فریم لگا دیں۔ جیسے اس تصویر میں لکڑی کے دروازے کے گرد چوڑا اور چمکدار فریم لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سامنے لٹکا ہوا لیمپ بھی ایک دم توجہ کھینچتا ہے۔

3- قدرتی اشیاء کا استعمال

قدرتی اشیاء جیسے پتھر اور لکڑی نہ صرف بہت خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ یہ ماحول میں بھی جان ڈال دیتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ یہ چیزیں مفت میں اردگرد سے اکٹھی کر کے اپنے گھر کی آرائش کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

4- مختلف اشیاء

گھروں کی داخلہ گاہ صرف اس لیے غیر دلچسپ ہوتی ہے کیونکہ وہ ایک ہی طرح کی چیزوں سے بنی ہوتی ہے۔ مختلف طرح کی اشیاء جیسے دھات، لکڑی اور پتھروں کے استعمال سے ایک دم آپ کا گھر منفرد لگنے لگے گا۔

5- سادہ سا باغ بنائیں

آج کل کی مصروف زندگی میں باغبانی کے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہے۔ اسی لیے زیادہ تر گھروں کے بیرونی حصے بور اور غیر دلچسپ ہوتے ہیں۔

اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ ان پودوں کا انتخاب کیا جاۓ جو زیادہ توجہ نہیں مانگتے۔

6- لکڑی کا پیرگولا

homify منازل

اپنے گھر کے مرکزی دروازے کو نمایاں کرنے کے لیے اس کے ساتھ لگایا گیا لکڑی کا پیرگولا بہترین انداز ہے۔ دیکھیں ادھر سفید دیواروں کے ساتھ گہرے رنگ کی لکڑی کا استعمال کتنا زبردست لگ رہا ہے۔

7- شیشے کا استعمال

homify حديقة

شیشہ ہمیشہ سے ہی بہت خوبصورت سمجھا جاتا ہے اور یہ کبھی بھی فیشن سے باہر نہیں جاتا۔ دیکھیں ادھر شیشے کے استعمال سے کتنی کشادگی کا احساس مل رہا ہے۔

شیشہ تھوڑا مہنگا بھی ہوتا ہے تو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اسے لکڑی یا پتھر کی دیوار کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاۓ۔

8- ٹروپکل باغ بنائیں

homify حديقة

پودے جس جگہ بھی موجود ہوں ادھر تازگی اور زندگی کا احساس لاتے ہیں۔ آپ کی داخلہ گاہ کے نزدیک لگے یہ پودے پوری جگہ کو دلکش بنا دیں گے۔ اور اگر آپ کے پاس جگہ موجود ہے تو آپ ادھر پھولوں کے پودوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کے درخت بھی لگا سکتے ہیں۔

9- سٹین لیس سٹیل گیٹ

اگر آپ کو صاف ستھرا اور چمکدار انداز پسند ہے تو اس طرح کا گیٹ آپ کو بہت پسند آۓ گا۔

10- پتھروں والی دیوار

ہمارا سب سے پسندیدہ طریقہ ہے پتھروں سے بھری دیوار کا استعمال۔ آپ اپنے ذوق کے مطابق رنگ چن کے اس رنگ کے پتھروں کی دیوار بنوا سکتے ہیں۔

ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ اسے  قدرتی رنگوں کے قریب ہی رکھیں۔

گزرگاہوں اور داخلی راہداریوں کی سجاوٹ کے 22 بہترین انداز بھی دیکھیں.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا