آپ کے باتھ روم کے لیے ۱۱ حیرت انگیز تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Fazenda em Bandeirantes - PR, Beth Nejm Beth Nejm حمام
Loading admin actions …

ہم سب جانتے ہیں کہ غسل خانے کی پرا‏ئیویسی کس قدر اہم ہے۔ یہاں سردیوں میں گرم پانی سے نہاتے وقت، صبح تازہ دم ہوتے وقت اور دانت برش کرتے وقت ہمارے پاس سکون کا سانس لینے کا موقع ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چھوٹے سے چھوٹا باتھ روم بھی ایسے سجایا جانا چاہیے کہ ہم وہاں پرسکون محسوس کریں، مگر اسے بہت مہنگا بھی نہیں ہونا چاہیے۔ آج کی تجاویز کا مجموعہ آپ کو ۱۱ خوبصورت اور سستی تجاویز کا سفر کروائے گا۔

۱۔ لکڑی کی آڑ

کیا ہمارے فعال باتھ روم کو منفرد بھی ہونا چاہیے؟ کیوں نہیں۔ آپ کے دوستوں میں سے شاید ہی کسی نے اپنے باتھ روم میں لکڑی کا ایسا استعمال کیا ہو۔ اس باتھ روم میں استعمال کیے جانے والے تمام مادے ایک دوسرے کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ لکڑی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایسا مادہ ہے جو سستا بھی ہے اور ہر انداز میں اچھا لگتا ہے۔ تھوڑی سی محنت سے ایسی آڑ خود بھی بنائی جا سکتی ہے۔

۲۔ پودے

باتھ روم کو قدرتی وضع دینے کا سب سے آسان راستہ پھول پودوں کا استعمال ہے۔ یہ ایک دم سے ہمیں پرسکون کر دیتے ہیں۔ ان پودون کی وجہ سے باتھ روم میں ہر وقت اچھی خوشبو رہتی ہے۔

۳۔ فرش پر نئی ٹائلیں

اب ذرا زیادہ خرچے کی صرف آتے ہیں۔ آج کل ٹائلیں ہر رنگ، شکل اور انداز میں دستیاب ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ باتھ روم کے ڈیزائن میں جان بوجھ کر ان کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس مثال میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح چینی کی ٹائلیں اپنے جدید انداز کی وجہ سے اس باتھ روم میں جدت لے آتی ہیں۔

۴۔ شاور کے لیے لمبا حصہ

شیشے کے شاور کی ساتھ باتھ روم نفیس نظر آتا ہے۔ ان بڑے بڑے شیشوں کا خیال رکھنا آسان ہے  اور یہ لمبے عرصے تک دلکش نظر آتے ہیں۔ ہماری ترکیب: شاور بناتے وقت کمرے کی چوڑائی کا زیادہ سے زیادہ حصہ استعمال کریں۔ ہماری اس مثال کے معماروں نے یہی سوچا اور شاور کے لیے لمبا سے حصہ بنایا جہاں بچے اکٹھے نہا سکتے ہیں۔ زیادہ بچوں والے خاندان کے لیے بہترین۔

۵۔ دن کی روشنی

اس ترکیب پر کوئی خرچہ نہیں آتا۔ باتھ روم کو بہتر بنانے کے آسان ترین طریقوں میں سےایک شیشوں کی بڑی سی کھڑکی سے قدرتی روشنی اندر آنے دینا ہے۔ پردوں یا بلائنڈز کو روشنی کو روکنا نہیں چاہیے بلکہ انہیں صرف پرائیویسی کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کا ایک اچھا متبادل روشن دان یا چھت میں لگی کھڑکیاں ہو سکتی ہیں۔

۶۔ مصنوعی روشنیاں

اگر رات کے اندھیرے کی وجہ سے دن کی روشنی دستیاب نہیں یا کمرہ ایسے رخ پر بنا ہے کہ روشنی اندر نہیں آ سکتی تو ہمیں مناسب مصنوعی روشنیوں کی ضرورت ہو گی۔ وہ روشنیاں بہترین ہوتی ہیں جنھینں ضرورت کے مطابق مدھم کیا جا سکتا ہے۔ یہ آئینوں کے پیچھے، الماریوں میں یا دیوار پر لگائی جا سکتی ہیں۔ کچھ موم بتیاں رکھ دینے سے یہ جگہ رومانوی بن جاتی ہے۔

۷۔ سفید باتھ

سفید ایک باتھ روم کے لیے سادہ ترین اور سفید ترین رنگ ہے جس پر زیادہ خرچہ بھی نہیں آتا۔ ہم سفید ٹائلوں کے ساتھ چینی کا سامان بھی چن سکتے ہیں جو سفید رنگ میں نفیس اور جدید نظر آتا ہے۔ سفید رنگ چھوٹے کمرے کو بھی روشن کر دیتا ہے۔ کبھی کبھار چھوٹے کام کے بڑے فائدے ہوتے ہیں۔

۸۔ قدرتی پتھر کی دیواریں

L'envers du décor, Pixcity Pixcity حمام

پتھروں سے بنے دیوار پوش ایسے باتھ رومز میں لا جواب نظر آتے ہیں جنہیں قدرتی دکھانا مقصود ہو۔ گھر کی جگہ اور قسم کے مطابق ایسی قدرتی پتھر والی دیواریں دوسرے کمروں میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اس طرح ہمیں ایک پینٹنگ کے علاوہ کسی چیز کی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ایسی دیواریں گھر کی تعمیر کے بعد بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

۹۔ خالی اینٹیں

گھروں میں اینٹوں کا قدرتی پتھر سے زیادہ عام ہے جنہیں دیوار کے درمیان میں کھلا چھوڑا جا سکتا ہے۔ یہ ‏غسل خانوں کو کم قیمت میں صنعتی خوبصورتی فراہم کرتا ہے۔

۱۰۔ باتھ روم کی سجاوٹ

اس باتھ روم میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سادہ سجاوٹ کتنی پراثر ہو سکتی ہے۔دیوار میں لگا لوہے سے بنا بھینسے کا سر اس باتھ روم کو مردانہ انداز دیتا ہے۔

۱۱۔ عمودی پودے

اونچائی کے رخ پر لگے پودے گھر کے اندر اور باہر دونوں طرف استعمال کیےجا سکتے ہیں۔ خاص کر باتھ روم میں یہ فراغت کا احساس دیتے ہیں۔ یہ کمروں کو قدرت کی خوبصورتی اور تازگی سے نوازتے ہیں۔

غسل خانوں کے بارے میں مزید جانیے:

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا