اپنی خواب گاہ کو ان ۹ دانشمندانہ طریقوں سے تقسیم کریں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Интерьер OOD, INT2architecture INT2architecture غرف نوم صغيرة
Loading admin actions …

خواب گاہ میں اضافی پرائیویسی حاصل کرنے کا ایک کارآمد اور فعال راستہ اسے تقسیم کرنا ہے۔ تو آپ جمالیات اور فعالیت پر سمجھوتہ کیے بغیر ایسا کیسے کر پائیں گے؟ اگر آپ دیوار کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں۔ یہ تقسیم پردوں، آڑوں، شیلف، الماریوں اور بے شمار مزید انتخابات سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ تو ہماری اکٹھی کی گئی یہ ۹ دلچسپ تجاویز دیکھیے اور اپنے گھر کے کچھ حصے تقسیم کرنے کے لیے تیار ہو جائیے۔

اسے پر خوبصورت رنگ کریں

جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کمرے کا بستر والا حصہ باقی کمرے سے مختلف رنگ میں رنگا جا سکتا ہے اور دوسرے حصے میں کسی ڈیزیئن والی دیوار بھی بنائی جا سکتی ہے۔ تخلیقی روشنیاں کمرے کا حسن نکھاریں گی اور دلکش نظر آئیں گی۔

ایک سمجھدار ترتیب معجزے کر سکتی ہے

اگر خواب گاہ گھر کے کھلے حصے میں کھلتی ہے، جیسا کہ کچن یا لاؤنج میں، تو تصویر جیسا ہیڈبورڈ دروازے اور کمرے کے درمیان رکاوٹ بنانے کا ایک اچھا راستہ ہے۔

چار چوبہ بستر، پردوں کے ساتھ

ایک چار چوبہ بستر سونے کے حصے کو باقی کمرے سے نفاست سے علیحدہ کر کے پرائیویسی حاصل کرنے کا آسان راستہ ہے۔اسے ملتے جلتے رنگوں کی چادروں یا دیوار کے رنگوں جیسے پردوں سے سجائیں اور اپنے کمرے کو خوشنما کر دیں۔

الماری سے تقسیم کریں

homify غرفة نوم

یہ فعال تقسیم بھی عمدہ ہے۔ یہ تب بہت اچھی رہتی ہے جب کمرے میں سامان رکھنے کی جگہ کم ہو۔ لکڑی کا منقسم جو الماری کا کام بھی دے، اس خواب گاہ میں ایک اچھا اضافہ ہے، کیون کہ یہ بے ترتیبی سے بچاتی ہے۔ تقسیم کا سرمئی رنگ سفید اور بھورے کمرے کو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپ بناتا ہے۔

چبوترے والا بیڈ، سامان رکھنے کی جگہ کے ساتھ

لکڑی سے منقسم اور چبوترا بنانا بستر کے لیے چھوٹی مگر ذاتی جگہ بنا سکتا ہے۔ چبوترے کی اونچائی ایک چھوٹے کمرے میں سامان رکھنے کے لیے اور بیٹھنے کی جگہ کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس اچھوتی مگر چالاک خواب گاہ کو IK Architects کے معماروں نے ڈیزائن کیا ہے۔

تیار ہونے کا حصہ الگ کر دیں

ڈریسر کے ساتھ لکڑی سے کی گئی تقسیم اس چھوٹی سی خواب گاہ میں اعلی نظر آتی ہے۔ یہ ایک علیحدہ ڈریسنگ روم کے ساتھ ساتھ پرائیویسی بھی فراہم کرتی ہے۔ اس طرح یہ کمرہ آرام دہ اور فعال نظر آتا ہے۔

جدید شکلوں کی مدد لیں

یہ ایک تخلیقی منقسم ہے جو آپ کے کمرے کو جدید اور رجحانیت پسند بنا دیتا ہے۔ یہ پرائیویسی میں کچھ اور سجاوٹ میں بہت اضافہ کرتا ہے۔ سفید تقسیم گہری دیواروں اور لکڑی کے فرش کو روشن کرتی ہے اور کمرے کی باقی سجاوٹ کے ساتھ جچتی ہے۔

یہاں خواب گاہ ڈھونڈیں

اس تصویر میں خواب گاہ ڈھونڈنا مشکل ہے کیوں کہ اسے چالاکی سے کچن کے پیچھے اور الماریوں کے نیچے چھپایا گیا ہے۔لکڑی کے تختے اس چھوٹے سے آرام دہ بیڈ روم کو پرائیویسی دیتے ہیں جس تک بائیں طرف موجود سیڑھیاں چڑھ کر پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ ایک نفیس تقسیم ہے کور اس ننھے سے حصے کو روشنی نمایاں کرتی ہے۔

شیشے سے کمال کر دیجیے

اس آرام دہ جگہ پر شفاف شیشے کے ٹکڑوں نے خواب گاہ کو تقسیم کرنے کی تعریف ہی بدل دی ہے۔گہری لکڑی کی چھت اور بھورے بستر کے ساتھ شیشہ اس کمرے کو صنعتی خوبصورتی سے نوازتا ہے۔

اوپر بتائی گئی تجاویز میں تھوڑی تھوڑی تبدیلیاں کر کے آپ کمروں کو خوبھورتی سے تقسیم کر سکتے ہیں۔ یہ پرائیویسی اور سامان رکھنے کی جگہ کے ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ 

ایک اور مضمون دیکھیے جو شاید آپ کے کام آئے: ایک چھوٹے پاکستانی گھر کے لیے گھر میں بن سکنے والے جدید لیمپ۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا