۸ چیزیں جو آپ کے گھر کے داخلے کو شاندار بنا دیں گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify أبواب
Loading admin actions …

آپ کے گھر کا داخلہ اس کی جمالیات اور ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ گھر کی اندرونی و بیرونی جگہ کے بارے میں سوچیں۔ داخلہ صاف ستھرا اور خوشگوار ہونا چاہیے۔ یہ مہمانوں کا استقبال کرے، گھر کے ڈیزائن اور سجاوٹ کی ایک شکل دکھائے اور صفائی اور تنظیم کی مثال پیش کرے۔ 

مزید ازاں آپ کا داخلہ روشن، اپنائیت بھرا اور گرم ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ  آپ شاید حفاظت اور پرائیویسی کے بارے میں بھی سوچنا چاہیں۔ اگر آپ کو یہ سب بہت زیادہ لگ رہا ہے اور آپ یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ کام کہاں سے شروع کریں تو نیچے دی گئی ۸ تراکیب دیکھیے۔ ہم نے چند اہم نکات ڈھونڈے ہیں جن کو ذہن میں رکھ کر آپ اپنے گھر کا بیرونی حصہ دلکش و حسین بنا سکتے ہیں۔ چلیے دیکھتے ہیں۔

۱۔ زمینی مناظر

زمینی مناظر گھر کے داخلے کی کامیابی کے لیے لازمی ہیں۔نفیس، عمدہ اور ماحولیاتی، داخلے کے قریب ایک خوبصورت باغ لگانا سب سے بہترین کام ہے۔

ایسے رنگ اور اقسام چنیں جو عمارت سے ملتے جلتے ہوں یا ساتھ میں اچھے لگیں، اور اگر مدد کی ضرورت ہو تو کسی پیشہ ور سے ضرور بات کریں۔

۲۔ بناوٹ

بناوٹی ساخت والے داخلے نہ صرف شاندار نظر آتے ہیں بلکہ اپنائیت بھری خوبصورتی بھی تخلیق کرتے ہیں اور آپ کے گھر کو سب سے منفرد بناتے ہیں۔

مزید دلکشی کے لیے اس ساخت یا نمونوں کو روشنی کی مدد سے نمایاں کریں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

۳۔ سیڑھیوں کے ساتھ کام کریں

ایک اٹھا ہوا داخلہ توجہ سمیٹتا ہے اور شاہانہ نظر آتا ہے، اسے سیڑھیوں سے نمایاں کریں۔ لمبی اور نیچی سیڑھیاں چنیں یا کچھ ایسا جو خوبصورتی سے آپ کو آپ کے داخلی دروازے تک لے جائے۔

۴۔ کھڑکیاں

فرش سے چھت تک بنی کھڑکیاں قدرتی روشنی کی ایک بڑی مقدار اندر لے آتی ہیں اور داخلے میں عمدگی اور نفاست پیدا کرتی ہیں۔ ہمیں یہ بڑا متاثر کن اور دیوقامت کھڑکیوں والا داخلہ پسند آیا۔

۵۔ بیرونی دروازہ

داخلے کے ارد گرد کے ماحول کے علاوہ آپ کو دروازے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ لکڑی ایک دیرپا مواد ہے جو بہت سے گھروں میں اچھی لگتی ہے، مگر انتخابات بے شمار ہیں جن پر صرف آت کا تخیل ہی بند باندھ سکتا ہے۔

۶۔ مختلف مواد اور رنگوں کا ملاپ

homify أبواب أبواب

گھر میں مختلف مواد کا ملاپ عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ معماروں نے سادے پلاسٹر کے ساتھ پتھر کا استعمال کیا ہے۔

۷۔ برآمدہ

برآمدہ نہ صرف ان علاقوں کے لیے اچھا ہے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں بلکہ یہ گھر کے داخلے کو بھی جاذب نظر بناتا ہے۔ گھر کے داخلے پر برآمدہ یا پورچ بنانے سے یہ مہمانوں کے لیے نمایاں ہو جائے گا اور گھر کا حسن بھی بڑھائے گا۔

۸۔ عمودی باغ

Jardines Verticales, HUICHOL HUICHOL منازل

کیا آپ نے کبھی عمودی سبز دیواروں کے بارے میں سنا ہے؟ یہ باش اونچائی میں اگتے ہیں اور ہریالی کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتے ہیں، خاص کر تب جب جگہ کم ہو۔

کیا آپ مزید تجاویز جاننا چاہتے ہیں؟ یہاں دیکھیے: آپ کے گھر کی حفاظت کرنے والے عمدہ آہنی جنگلوں کی 7 تصویریں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا