جب ایک نیا شادی شدہ جوڑا اندرونی آرائش کے ڈیزائینر کو ڈیزائن پانچ میں اپنے پرانے فلیٹ کو پھر سے تیار کرنے کے لیے ملتا ہے وہ اس موقع میں خوب صورتی پیدا کر دیتے ہیں. صاف ستھرا اور کم فرنیچر اور اعلی قسم کا مواد متعارف کروایا گیا تاکہ ان پیار کرنے والوں کے رہنے کا تجربہ سادہ اور آسان ہو.مدہم رنگ کے لکڑی کے عناصر اور سجیلی روشنیاں اب فلیٹ کو ارام دہ اور دلکش بناتی ہیں.ہم آج خاص طور پر بیڈروم/سونے کے کمرے اور باتھ روم/غسل خانے کے بارے میں تحقیق/بات چیت کرتے ہیں جو کہ سکون بخش رنگ اور خوب صورت ڈیزائن کو استعمال کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں.
سادہ لیکن خوب صورت گہرے رنگ کی لکڑی کا پرت اس ڈریسنگ/سنگھار میز کے کونے کا دلکش اور بہترین بنا دیتی ہے.بڑا آئینہ آسانی سے تیار ہونے اور ساتھ بصری ضعف کے اضافے میں مدد دیتا ہے.دھندلے شیشے کا چوکھٹا اسے دروازے اور باتھ روم کے کونے سے الگ کرتا ہے اور روشنی بھی بغیر کسی پرائیوسی میں رکاوٹ کے گزرتی ہے.
ہموار اور نفیس گہرے رنگ کا لکڑی کا فرنیچر سفید دیواروں کے ساتھ اور فرش پر پڑتی رنگارنگ روشنی کمرے کو چار چاند لگا دیتی ہیں.دو خوب صورت مدہم شیشے اور لکڑی والی کھڑکیاںسورج کی روشنی کو بغیر رکاوٹ اندر آنے دیتی ہیں.اور اورنج /آگ کے رنگ جیسا بستر اس خوب صورت جگہ کو جزبات سے بھر دیتا ہے.
بیڈ روم/سونے کے کمرے کے اس بلند مقام سے آپ ایک بڑا مسہری کے سر کی دائیں طرف آپ سفید نفیس طاق دیکھ سکتے ہیں. ماحول کو منفرد بنانے کے لیے یہ کافی آرائشی ٹکڑے ہیں.بیڈ/بستر کے نزدیک فرش سے چھت تک دیوار کے اندر الماری بنائی گئی ہے جو کہ کمرے میں کپڑے کمبل اور یہاں تک کہ جوتے اور دوسرا سامان رکھنے کے لیے کافی جگہ فراہم کرتی ہے
سونے کے کمرے میں کام اور تفریح کے لیے گہرے رنگ کا ٹی وی یونٹ اچھی طرح بستر کی تکمیل کرتا ہے اور نفیس خصوصیات والی درازیں اور عملی مقصد کے لیے اوپر بنی ہوئی شیلفز/طاق کمرے کو دلکش بناتے ہیں.ایک لمبا اور پتلا چوکھٹا ٹی وی کو کھڑکی کے ساتھ کونے میں کام کرنے والی چھوٹی سی جگہ سے الگ کرتا ہے.چونکہ کونا چمکیلی روشنی سے روشن ہے اس لیے یہاں گھر بیٹھ کے کام کرنا بھی بہترین ہے.
ہموار اور کریمی سفید سطحوں اور کافی روشنی باتھ روم کو پرسکون اور کشادہ بناتے ہیں.ایک بڑے بیسن والا گہرے رنگ کی لکڑی والا حصہ اپنی درازوں اور خانوں کے ساتھ کافی کارآمد ہے جبکہ آئینہ اضافی جگہ کو برم میں ڈھال دیتا ہے.تمام غسل خانے کی تنصیبات بھی جدید ہیں.
پھولوں کے ڈیزائن والی آرائشی ٹائلز سے شاور کے حصے والی ایک دیوار ڈھکی ہوئی ہے یہ باتھ روم کو دلکش اور جاذب نظر بناتی ہے. ایک صاف شفاف شیشے کا فریم/چوکھٹا شاور اور بیسن والے حصے کے درمیان حد بناتا ہے کمرے کی لمبائی میں بغیر کسی رکاوٹ کے۔
ایک اور جائزہ لیں مزید تجاویز کے لیے.ایک سجیلا گھر خوشحال خاندان کے لیے