ایک جدید، خوبصورت اور آرامدہ گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify مطبخ
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو ایک چار منزلہ گھر کی سیر کروائیں گے جو کہ اندر اور باہر دونوں جگہوں سے بہت خوبصورت ہے۔ حسین باغ، کشادہ اور اسٹائلش اندرونی حصے، جدید فرنیچر اور سٹوریج کے لیے زبردست جگہیں اس گھر کو کسی بھی بڑے کنبے کے لیے بہترین بنا رہی ہیں۔ خوبصورت روشنیاں، تخلیقی انداز اور آرامدہ ٹیکسٹائل کی وجہ سے یہ گھر بہت ہی گرمجوش تاثر پیش کر رہا ہے۔ 

آپ بھی جیسے ہی اس طرح کے گھر میں قدم رکھیں گے تو یقینا اس کے سحر میں کھو جائیں گے۔

جدید ترین کھانے کی جگہ

homify مطبخ

سفید لیدر اور اسٹیل کی کرسیوں کے ساتھ موجود شیشے کی میز جدید انداز کی عملی تشریح ہے۔ اس کے علاوہ لکڑی کی الماری جس میں آپ اپنے تمام قیمتی برتن رکھ سکتے ہیں، یہ بھی بہت کارآمد اضافہ ہے۔ یہ کھانے کی جگہ کھلے منصوبے والے باورچی خانے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

خوبصورت فرنٹ

homify منازل

جدید انداز، سفید اور سرمئی رنگ کی سادگی، اور کنکریٹ، پتھر، شیشہ اور دھات کے استعمال سے اس گھر کو بہت شاہانہ انداز کی خوبصورتی مل رہی ہے۔

دلکش باغ

homify حديقة

گملوں میں لگے سرسبز، صفائی کے ساتھ کٹی ہوئی گھاس اور پتھروں سے بنا راستہ اس باغ کو اور زیادہ دلکشی دے رہے ہیں۔

تخلیقی مزے

homify جدران

خوبصورتی کے ساتھ نقاشی والا یہ آرٹ آپ کو پران زمانے کی سیر کرواۓ گا۔ 

یہ آرٹ اس باغ کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔

آرامدہ دیوان خانہ

homify غرفة المعيشة

پرتعیش صوفے ، مدھم رنگ اور جدید انداز کی روشنیاں اس جگہ کو بہت ہی پرسکون اور آرامدہ ماحول فراہم کر رہی ہیں۔ ادھر ایک پوری کی پوری دیوار صرف خوبصورت نوادرات کو سجا کر رکھنے کے لیے استعمال کی گئی ہے۔

پرسکون اور وضع دار

homify غرفة المعيشة

سفید رنگ کا خوبصورت استعمال، اسٹائلش صوفے پرنٹڈ پردے اور دلکش فالس سیلنگ اس رہنے کی جگہ کو اتنی زیادہ خوبصورتی فراہم کر رہی ہے۔

سادہ مگر جدید باورچی خانہ

homify مطبخ

سفید اور سیاہ کا کبھی پرانہ نا ہرنے والا ملاپ اس جدید اور بڑے سے باورچی خانے کو اور زیادہ خوبصورت بنا رہا ہے۔ اور یہ جگہ تو ہے بھی بہت کشادہ۔

خوابناک میڈیا کا کمرہ

homify غرفة الميديا

پرپل رنگ کی روشنیوں سے سجا انٹرٹینمیٹ کے لیے بہترین ماحول فراہو کر رہا ہے۔

کشادہ اور آرامدہ

homify غرفة نوم

اس کمرے کی سب سے زبردست بات اس کی بڑی سی دیواری الماری ہے جی کے اندر ہر چیز سما سکتی ہے۔

شمخ اور زندہ دلوں کے لیے

homify غرفة نوم

سفید، سیاہ اور لال کے ملاپ نے اس کمرے کو بہت ہی وضع دار مگر تازگی بھرا انداز دیا ہے۔

کھیلوں سے پیار

homify غرفة الاطفال

کھیلوں کی تھیم سے سجا یہ کمرہ آپ کے بیٹے کے لیے بہترین ہے۔ سفید اور نیلے رنگ کے استعمال سے اس کو بہت مزے دار انداز مل رہا ہے۔

کسی شہزادی کے لیے

homify غرفة الاطفال

دہری ہائٹ کا یہ کمرہ کسی محل کےکمرے کی طرح ہے جو کہ آپ کی شہزای کے شایان شان ہے۔ یہ کمرہ کسی بھی لڑکی کا خواب ہو سکتا ہے۔

روشن اور خوبصورت انٹیریر کے ساتھ ایک جدید پاکستانی گھر. 

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا