۷ ایسی فرنیچر کی چیزیں جو آپکے نئے گھر کے لیے ضروری ھیں۔

Shenilashahzad Shenilashahzad
MONTE DAS MOÇAS, Aljezur, LAVRADIO DESIGN LAVRADIO DESIGN غرفة المعيشة
Loading admin actions …

گھر خریدنا یا کرائے کی جگہ پر شفٹ ھونا ایک ایسا عمل ھے جو دلچسپ ھونے کے ساتھ ساتھ بالکل مختلف ھو سکتا ھے اگر آپ اس کے لیےپہلے سے تیار نہ ھوں۔ یہ آسان ھے کہ جب آپ گھر کو سیٹ کرنے کے لیے پلان بنا رھے ھوں تو مختلف فرنیچر ، تھیموں اور ڈیزائینوں کے سمندر میں گم ھو جائیں۔ لیکن اس کا ایک آسان حل ھے۔ ھم ھومیفائ پر ایک ایسا راز جانتے ھیں جو آپ کے گھر کے لیے ضروری چیزوں کو جمع کر کے اس کو مکمل کردے گا اور اس کو ایسا آرام دہ بنا دے گا جو وقت کے ساتھ بڑھتا رھے۔

مزید جاننے کے لیے متجسس ھیں؟ چلیں شروع کرتے ھیں!

۱۔ سیٹیں اور ٹیبلیں

گھر کی دو بہت اھم چیزیں سیٹیں اور ٹیبلیں ھیں، جو جگہ کو آرام دہ اور منظم رکھتا ھے۔ کاؤچ ، کرسیاں اور بینچیں ،چوڑے کافی ٹیبل کے ساتھ  وہ چیزیں ھیں جو ھم میں سے اکثر کے بیٹھنے کے کمرے میں بہت ضروری ھوتی ھیں۔ اگر آپ کے زیادہ جگہ ھے تو آپ کونےمیں رکھنے والے ٹیبل اور زمینی کشنوں کا اضافہ بھی کرسکتے ھیں۔

۲۔ ایک آرام دہ بستر

بستر گھر کے فرنیچر میں دوسری بڑی ضرورت ھے، اس لیے کہ یہ وہ جگہ ھے کہ جہاں ھم ایک لمبے اور تھکان  سے بھرپور دن کے آخر میں رات کو اپنا سر رکھتے ھیں۔ اگر بستر آرام دہ ھو، تو ھم تروتازہ اٹھتے ھیں اور اگلے دن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ھوتے ھیں۔ اس لیے اس چیز کا دھیان رکھنا بہت ضروری ھے کہ لمبائ، عمر اور دوسری چیزوں کو مد نطر رکھ کر اس کا انتخاب کیا جائے۔

۳۔ کھانے کا ٹیبل

یہ ضروری ھے کہ ایسی ایک جگہ ھو جہاں کوئ  بیٹھ  کر صحیح طریقے  سے کھانا کھا سکے۔ اسی لیے ھم مشورہ دیتے ھیں کہ ایک مضبوط ٹیبل کا انتخاب کیجیئے جس کے ساتھ میچنگ کی کرسیاں بھی ھوں، فیملی میمبرز کے حساب سے۔ اس کے علاوہ اس کو باقی ڈیکور کے ساتھ ملتا جلتا ھونا چاھیئے، بشمول اس بات کہ اس کی انفردیت برقرار ھو ۔

۴۔ کچن کے کیبینٹس اور کاؤنٹر

کچنایک ایسی جگہ ھے جس کا قابل عمل ھونا ضروری ھے۔ لھٰذا محفوظ اورآرام دہ چیزوں میں پیسہ خرچ کرنا چاھیئے جیسے دیوار سے لگے کیبینٹس اور خود ساختہ بنے چیزوں کو محفوظ کرنے کے کونے 

۵۔ غسل خانے کی سنگھار میز

غسل خانے کی سنگھار میز ایسی ھونی چاھیئے جو سنک کوآرام سے اپنے اندر سمو لے اور آپ کی روز مرہ کی چیزوں کو سنبھال سکے۔ اس چیز کو باقی کمرے کے ساتھ بھی میل کھانا چاھیئے بشمول چھت اور دیوار کے۔

۶۔ شیلفیں اور اسٹوریج

اسٹوریج ایک ایسا عنصر ھے جو مد نظر رکھنا چاھیئے، اس کے لیے ضروری ھے کہ کیبینٹس، درازیں اور اس کے علاوہ کھلی شیلفیں ھو تا کہ ساری ضروری چیزیں اس میں سمو سکیں۔ پڑھنے کے کمرے میں میز اور کرسی ایک اھم ضرورت ھے۔

۷۔ پلنگ کے سائڈ پر رکھے جانے والے سٹینڈ

سونے کے کمرے میں صرف پلنگ ھی ضروری چیز نہیں ھے بلکہ ھمیںکچھ سائڈمیں رکھنے والے اسٹینڈس بھی رکھنے چاھیئے تاکہ ضروری چیزیں بوقت ضرورت آسانی سے استعمال ھوں۔

مزید خوبصورت آئیڈیاز کے لیے یہ ملاحظہ کیجیئے: نقل کرنے کے لیے 6 ایک کمرے کے اپارٹمنٹ ذھانت سے سجے ھوئے

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا