7 ایسی چیزیں جو آپ کی داخلہ گاہ پر بالکل بھی موجود نہیں ہونی چاہیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Armoni , ARCO Arquitectura Contemporánea ARCO Arquitectura Contemporánea الممر الحديث، المدخل و الدرج
Loading admin actions …

آپ کے گھر کی داخلہ گاہ بہت خاص جگہ ہوتی ہے کیونکہ یہ نہ صرف سب سے زیادہ دکھائی دینے والی جگہ ہے بلکہ یہ پورے گھر میں توانائی بھی باہم پہنچاتی ہے۔  آرائش کے حساب سے سے بھی یہ جگہ بہت اہم ہے لیکن ادھر بہت سے لوگ چند ایسی غلطیاں کر دیتے ہیں جس سے اس پوری جگہ کا منظر بالکل خراب ہو جاتا ہے۔ 

آپ کی داخکہ گاہ بڑی بھی ہو سکتی ہے اور چھوٹی بھی، تاریک بھی ہو سکتی ہے اور روشن بھی۔ اس لیے آپ کو اپنے گھر کے حساب سے بہترین طریقے جاننے ہوں گے جن کی مدد سے آپ اپنی داخلہ گاہ کی آرائش اچھے انداز سے کر سکتے ہیں۔

آج کی اس آئیڈیابک کو دیکھ کر آپ ان غلطیوں آسانی سے سمجھ سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کا گھر زیادہ جاذب نظر نہیں لگتا۔

1- کم روشنی

کم روشنی آپ کی آرائش کی ساری خوبصورتی ختم کر دیتی ہے۔ ہر آنے والا مہمان سب سے پہلے آپ کی داخلہ گاہ کو دیکھتا ہے اور جب اسے ادھر کم اور تھوڑی روشنی کی وجہ سے کچھ نظر ہی نا آئے تو اس سے کوئی اچھا اور متاثرکن تاثر نہیں ملتا۔ اسی لیے آپ کوشش کریں کہ اپنی داخلہ گاہ پر تھوڑی سی لائٹس لگانے پر خرچہ کریں۔ اس سے اس جگہ کو زیادہ خوشگوار اور متاثر کن انداز ملے گا۔ اس سلسلے میں آج کل مارکیٹ میں بہت خوبصورت طرز کی روشنیاں بھی موجود ہیں۔ 

2- گہرے رنگ

گہرے رنگوں کی وجہ سے جگہ چھوٹی لگتی ہے اس لیے اگر آپ اس طرح کے گہرے رنگوں کا چناؤ کریں گے تو سوچ لیں کہ آپ کی جگہ دکھنے میں چھوٹی لگے گی۔ اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی ہے کہ گہرے رنگ جگہ کو تاریک کر دیتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کے پاس مناسب قسم کی روشنی موجود نہیں تو پھر ان رنگوں کا چناؤ آپ کی جگہ کو بہت سرد تاثر دے گا۔

اس لیے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ ہلکے اور قدرتی رنگ کا چناؤ کریں تاکہ آپ کو اپنی جگہ کھلی اور روشن نظر آۓ۔

3- بڑے سائز کا فرنیچر

بڑے فرنیچر کے استعمال سے آپ کی داخلہ گاہ بہت زیادہ بھری ہوئی لگتی ہے۔ خاص طور پہ اگر یہ جگہ چھوٹے سائز کی ہو تب تو اس طرح کے بڑے بڑے فرنیچو کے ٹکڑے آپ کی جگہ کو بہت پھیلا بکھرا اور تنگ تنگ دکھائیں گے۔ اس لیے کوشش کریں کہ آپ جتنا ہو سکے چھوٹے سائز کا فرنیچر چنیں۔

اس سلسلے میں ماہرین کا مشورہ یہ ہے کہ آپ ادھر سے تمام کرسیوں اور میز کو ہٹا دیں اور اگر آپ کے پاس پودے موجود ہیں تو صرف ایک یا دو پودے ادھر رکھیں۔

4- جگہ کی غلط تقسیم

اپنی داخلہ گاہ کی آرائش کے لیے آپ پہلے سے پلان کر لیں کہ آپ اسے کس طرح سے دکھانا چاہتے ہیں، کس قسم کا فرنیچر رکھنا چاہتے ہیں اور کس قسم کا انداز چاہتے ہیں۔ اگر آپ فرنیچر اور دیگر لوازمات غلط طریقے سے رکھیں گے تو آپ جگہ کا صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اور یہ داخلہ گاہ ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں اس قسم کی کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیۓ۔

5- دروازے کو بھول جانا

homify ريفي، أسلوب، الرواق، رواق، &، درج

گھر کا دروازہ بنیادی طور پر گھر کی علامت ہوتا ہے، خاص طور پر داخلہ گاہ میں، اس لیے آپ کو اسے بھولنا نہیں چاہیے۔ اگر آپ کا پورا گھر بہترین ہو لیکن دروازہ ٹوٹا ہوا، اس کا پینٹ اتر رہا ہو یا پھر اس پر نمی کے اثرات نظر آ رہے ہوں تو یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ 

6- کام کے فرنیچر کی کمی

اگر آپ اپنی داخلہ گاہ میں بہت سارے فرنیچر کے ٹکڑے رکھیں لیکن ان میں سے کوئی بھی کام کا نہ ہو تو ان سب کا کوئی فائدہ نہیں۔ آپ کے گھر کی داخلہ گاہ بالکل بھی وہ جگہ نہیں ہوتی جہاں آپ تمام تر فالتو فرنیچر رکھ سکیں۔ ادھر آپ صرف اور صرف کم سے کم اور انتہائی ضروری فرنیچر کا اضافہ کریں۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ادھر صرف جوتے رکھنے اور کوٹ لٹکانے کی جگہ ہو اور اگر جگہ اجازت دے تو ادھر ایک چھوٹی میز رکھ لیں اور بس۔

7- خشک پودے۔۔۔ بالکل بھی نہیں!

یہ بالکل بھی آرائش کے لیے اچھا نہیں کہ اگر آپ کے پاس پودے موجود ہوں لیکن وہ بہت خراب حالات میں ہوں۔ اگر آپ اپنی داخلہ گاہ میں پودے اور پھول رکھنا بھی چاہتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ پودے تازہ اور خوشگوار ہوں کیونکہ ایسے پودے پورے گھر میں تازہ اور خوشگوار تاثر لاتے ہیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا