چھوٹے غسل خانوں میں چیزیں رکھنے کے لیے 11 منفرد آئیڈياز

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify حمام
Loading admin actions …

چھوٹے غسل خانوں کو متاثر کن اور تخلیقی خیالات کی اشد ضرورت ہوتی ہے جن کی مدد سے آپ ادھر چیزوں کو اس طرح سے سیٹ کریں کہ ادھر آپ کی ساری چیزیں بھی سما جائیں اور آپ کا غسل خانہ پھیلا بکھرا بھی نہ لگے۔ اسی لیے آج ہم لاۓ ہیں 11 ایسے انداز جن کی مدد سے آپ چھوٹے غسل خانوں میں اپنی اشیاء با آسانی رکھ سکتے ہیں۔

ان میں سے کچھ کو تو آپ پہلے سے جانتے ہوں گے لیکن ہمیں یقین ہے کہ باقی آئیڈیاز آپ کے لیے بالکل نۓ ثابت ہوں گے اور آپ کو بہت پسند بھی آئیں گے۔

تو پھر اگر آپ کا بھی کوئی غسل خانہ چھوٹے سائز کا ہے تو نیچے ضرور پڑھیں!

1- شیشے کے شیلف

جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا کہ چھوٹے غسل خانوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور منفرد آئیڈیاز کو استعمال کرنا چاہیۓ، تو شیشہ اس سلسلے میں آپ کا بہترین دوست ثابت ہو گا۔

شیشے کا شیلف بھی شیشے کے ٹرانسپیرنٹ ڈیوائڈر کا ہی کام دیتا ہے۔ یعنی یہ جگہ کو تقسیم بھی کر دیتا ہے اور اس سے جگہ چھوٹی بھی نہیں لگتی۔ اسی طرح سے آپ شیشے سے بنے ہوۓ شیلف، چاہے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے، اپنے غسل خانے میں لگا سکتے ہیں۔ یہ نہ تو زیادہ جگہ گھیریں گے اور نا ہی آپ کے غسل خانے کو بہت بھرا ہوا دکھائیں گے۔

2- خزانے والا آئینہ

homify حمام

ہر غسل خانے میں آئینہ تو ضرور لگا ہوتا ہے اور اس کا استعمال بھی بہت ہوتا ہے۔ تو کیوں نہ غسل خانے میں صرف آئینہ لگانے کے بجاۓ اس کے پیچھے ایک چھوٹی سی الماری بھی بنا دی جاۓ جس میں آپ اپنی چیزیں آسانی سے رکھ سکیں۔ 

3- گولائی میں موجود شیلف

غسل خانوں کے کونے زیادہ تر ایسے ہی رہ جاتے ہیں اور چھوٹے غسل خانوں میں یہ جگہ کا بہت زیاں ہے۔ گولائی میں موجود شیلف اگر آپ اپنے غسل خانے کے کونے میں لگائیں گے تو نہ صرف اس سے آپ کے غسل خانے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ آپ چیزیں کدھر رکھیں کے مسئلے کو بھی ہل کر دے گا۔ کوشش کریں کہ جس مٹیریل کا سنک بنا ہے، اسی سے ملتا جلتا شیلف بھی بنائیں۔

4- منفرد آئیڈیاز نۓ انداز میں

homify حمام حجر

یہ تو ہم سب کو پتہ ہی ہو گا کہ چھوٹے غسل خانوں میں عمومی طور پر باتھ ٹب کے کنارے چیزیں رکھی جاتی ہیں۔ لیکن یہ انداز بہت پرانہ اور بور سا ہے۔ تو کیوں نہ اس میں تھوڑی جدت لائی جاۓ؟ اس سلسلے میں آپ باتھ ٹب کے کنارے لکڑی کا تختہ لگائیں، پھر اس پر صابن اور لوشن رکھیں۔ اس کے ساتھ آپ تولیا وغیرہ لٹکانے کے لیے آپ اسی طرح کی چھوٹی سیڑھی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 

5- ایک اور منفرد آئیڈیا

homify حمام خشب Wood effect

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ چھوٹے غسل خانے کی ہر ہر جگہ قیمتی ہوتی ہے، اور یہ بھی آپ کو پتہ ہو گا کہ ٹوائلٹ سیٹ کے پیچھے والی جگہ ہمیشہ فارغ ہی رہتی ہے۔ تو ہمارے ماہرین نے ایک بہت زبردست انداز اپناتے ہوۓ اس کے پیچھے ایک شیلفبنا دیا ہے۔ یہ شیلف اوپر کی طرف سے کھلتا ہے اوراس میں بہت ساری چیزیں با آسانی سما سکتی ہیں۔

6- دیوار کے اندر موجود شیلف

یہ آئیڈیا اس وقت کے لیے بہترین ہے جب آپ گھر میں ایک چھوٹا غسل خانہ تعمیر کروا رہے ہوں اور اس وقت آپ دیواروں کے اندر شیلف بنوا لیں تاکہ آپ اپنی چیزیں آسانی سے رکھ سکیں۔

7- ایک اور دیواری شیلف

homify حمام

ٹوائلٹ سیٹ کے پیچھے والی دیوار کو کبھی بھی کوئی نہیں چھیڑتا لیکن آپ ادھر بھی ایک شیلف بنوا سکتے ہیں، یقین کریں یہ بھی آپ کے لیے بہت کار آمد ثابت ہو گا۔

8- شیشے کے سامنے

یہ انداز بہت ہی چھوٹے غسل خانوں کے لیے ہے جس میں آپ کے پاس ذرہ بھی فالتو جگہ نہیں ہوتی۔ تو آپ ادھر شیشے کے سامنے ایک شیلف بنوا لیں جدھر آپ ضرورت کی اشیاء رکھ سکیں۔

9- بیسن کے نیچے

بیسن کے نیچے والی جگہ چیزیں رکھنے کے بہت زیادہ کام آ سکتی ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں لکڑی کا ایک کیبنٹ بھی موجود ہے لیکن اس کے اوپر کی جگہ خالی ہے۔ تو آپ ادھر بھی بہت ساری چیزیں جیسے تولیے وغیرہ آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔

10- لکڑی کی الماری

چھوٹے غسل خانوں میں خوبصورتی لانا ایک مشکل کام ہے۔ لیکن اگر تھوڑی سی ذہانت استعمال کی جاۓ تو آپ یہ بھی کر سکتے ہیں۔ جیسے اس تصویر میں شاور اور باقی باتھ روم کے درمیان یہ لکڑی کی چھوٹی سی الماری لگا دی ہے۔ ادھر آپ اپنے تولیے بھی آرام سے رکھ سکتے ہیں اور اس سے باتھ روم کی خوبصورتی میں بھی کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لکڑی کے شیلف کو پانی کے چھینٹوں سے بچانے کے لیے شاور کے آگے گلاس سیپریٹر لگایا گیا ہے۔

11- کھلے کیبنٹ

CASA TRANSPORTABLE ÁPH80, ÁBATON ÁBATON حمام

جب آپ کے پاس جگہ کی بہت زیادہ کمی ہو تے اس طرح کے بغیر دروازے کے کھلے کیبنٹ استعمال کریں۔ اس طرح آپ کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ اشیاء رکھ سکتے ہیں اور ایک کے اوپر ایک اشیاء بھی آسانی سے رکھی جا سکتی ہیں۔

11 زبردست چھوٹے باتھ رومکے انداز بھی دیکھیں.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا