خوبصورت خواب گاہ کے لئے حیرت انگیز رنگوں کے ۷ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Mind- Blowing, Monnaie Architects & Interiors Monnaie Architects & Interiors غرفة نوم
Loading admin actions …

آپکا گھر آپکے آرام اور سکون کے لئے سب سے بنیادی مقام ثابت ہوتا ہے، اور خاص طور پر آپکی خوابگاہ! خوابگاہ میں صرف آرامدہ پلنگ اور نرم تکیے ہی اسے پُرسکون نہیں بناتے بلکہ اس میں شامل کیے گئے فرنیچر اور منتخب کیے گئے رنگ بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تو آئیں کچھ خوابگاہ کے رنگوں کے آئیڈیاز دیکھیں جو بنائینگے آپکے خوابگاہ کو کشادہ، روشن اور پُرسکون۔

۱۔ سیاہ اور سفید

سیاہ اور سفید ویسے تو بہت ہی عام اور روایتی مرکب ہے لیکن پھر بھی اس رنگ کے مجموعے کا استعمال شاندار اور دلفریب لگتا ہے۔ اس خوابگاہ میں کمرے کے رنگ سے امتزاجی سفید رنگ کا پلنگ اور تکیے لگائے گئے ہیں، جسکے ایک طرف سیاہ تو دوسری طرف سفید الماریاں بنائی گئی ہیں۔ اس روشن اور ٹھنڈے کمرے میں گرم احساس فراہم کرنے کے لئے سیاہ رنگ کی رضائی اور سرہانے میں سیاہ رنگ کی دو پٹیوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو اس کمرے کو بہت دلکش اور نفاستی وضع فراہم کر رہا ہے۔

کمرے کے رنگ کو قائم رکھتے ہوئے سفید رنگ کے بستر ضمنی میز پر سیاہ رنگ کی گھڑی رکھی گئے ہے اور دھوپ اور ہوا دونوں کو زیرِ غور رکھتے ہوئے نہ سفید نہ سیاہ بلکہ ہلکے سُرمئی رنگ کے پردے لگائے گئے ہیں۔ کیا شاندار رنگوں کا امتزاج ہے!

۲۔ گہرا نیلا اور سُرمئی

اس خوابگاہ کے رنگوں کا مجموعہ انتہائی منفرد ہے جو کہ گہرا نیلا اور سُرمئی رنگ تھوڑے سفید رنگ کے شمول کے ساتھ اسے کامل بناتا ہے۔ سفید رنگ کے بستر، تکیے اور سائڈ لیمپ کے ساتھ گہرے نیلے رنگ کے کشنز، پردے، کھڑکیاں، اور مسہری کے سامنے دو جدید نشستیں سُرمئی رنگ کی رضائی، مسہری کا سرہانہ اور پس منظر کو بخوبی نمایاں کرتے اس خوابگاہ کو دلکش اور معیاری بناتا ہے۔

۳۔ لال اور سفید

لال اور سفید رنگ کا مجموعہ ویسے تو بہت عام اور پُرانا ہے لیکن اسکی رونق اور جدیدیت آج بھی تازی ہے۔ اس مجموعے کا خوابگاہ میں استعمال ایک نیا تخیل ہے، جس میں پلنگ، میز اور بقیہ دیواریں سفید رنگ کی ہیں اور لال رنگ کا نرم قالین اور بستر ضمنی میز شامل کرکے اس کمرے کو شوخی اور سکون ایک ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔

اس خوابگاہ میں درازیں لگانے کے بجائے سفید اور لال رنگ کے خانے ڈبّوں کی صورت میں دیوار کے ساتھ بنائے گئے ہیں جو اسٹوریج کے لئے مناسب جگہ کے ساتھ جدید طرز کا فرنیچر شامل کیا گیا ہے۔ اس خوابگاہ میں لکڑی کا فرش کمرے کو ٹھنڈا اور خوبصورت رکھنے میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔

۴۔ کثیر رنگ

اگر کسی نوجوان کے خوابگاہ کی بات کی جائے جسکی جگہ چھوٹی ہو تو کیوں نہ کمرے میں سفید دیواروں اور شوخ رنگوں کے فرنیچر کا انتخاب کریں! اس خوابگاہ میں سفید اور ہلکے رنگ کا بستر اور تکیے کثیر رنگوں کے پردوں کے ساتھ اس کمرے کو سکون اور خوشگوار احساس بخشتے ہیں۔ کمرے کی سفید دیوار پر منعکس کرتی چھوٹی روشنیاں اور دیوار پر نصب کیے گئے لیمپ اسے اور بھی روشن اور خوبصورت بنا رہے ہیں۔

۵۔ سُرمئی، سفید اور نیلا

اس انٹیرئیر ڈیزائنر کے ڈیزائن تو لاجواب ہے! کیا آپ میں سے کسی نے سوچا ہوگا کہ کبھی سُرمئی رنگ اس تخلیقی طریقے سے بھی خوابگاہ کے پس منظر کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے؟ یقیناََ نہیں! یہاں ڈیزائنر نے سُرمئی رنگ کو زیرِ غور رکھتے ہوئے مسہری، اسکا پس منظر، دیواریں، کشنز، نشست اور یہاں تک کہ فرش پر لگی ٹائلیں بھی سُرمئی رنگ کی ہی منتخب کی ہیں۔ اس میں خوبصورتی کا اضافہ کرنے کے لئے اور اسے غیر دلچسپ بننے سے بچانے کے لئے نیلے رنگ کے کشنز اور چادر شامل کئے ہیں۔

۶۔ سیاہ، سُرمئی اور سفید

homify غرفة نوم

سفید رنگ ویسے بھی اپنے سوبر اور اطمینان وضع کے لئے جانا جاتا ہے جسکے استعمال سے جگہ پُر سکون اور کشادہ محسوس ہوتی ہے، لیکن اس خوابگاہ میں سفید رنگ کے ساتھ ساتھ سیاہ رنگ کا پلنگ میں شمول اور بستر ضمنی میز اسے معیار میسّر کر رہا ہے اور سُرمئی رنگ کی الماریوں کے ہمراہ یہ کمرہ کمال لگ رہا ہے۔

۷۔ سنہرا، زرین اور سُرمئی

اتنا مسرّت بخش خوابگاہ کسے دلکش نہیں لگے گا؟ اس میں سنہرے، زرین اور سُرمئی رنگوں کا بےمثال امتزاج ہے، اور یہاں کس طرح ہلکے رنگوں سے گہرے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے! سُرمئی رنگ کی دیواریں، چھوٹی الماریاں اور دروازے اس کمرے کو نفیس بناتی ہیں، جبکہ زرین رنگ کی الماریاں، بستر ضمنی میز اورجدید چھپڑ کھٹ پلنگ اس میں جدیدیت سامل کرتا ہے۔ اس کمرے کا پُرکشش پہلو مسہری پر موجود سنہرے رنگ کے تکیے اور اوڑھنی ہے جو اس خوابگاہ کو دلکشی کی انتہا پر پہنچاتا ہے۔

اور جاننے کے لئے اسے بھی ایک نظر دیکھیں: آپکو متاثر کرنے کے لئے خواب گاہوں کی ۲۳ تصاویر

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا