کچن ڈیزائن

Resham Ejaz Resham Ejaz
The Shah Villa , Elevate Lifestyles Elevate Lifestyles مطبخ
Loading admin actions …

مگر اس سب کے بعد آپ جب اپنے کچن میں قدم رکھیں تو سب کچھ بھول بھال کر کھانا پکانے کی فکر میں لگ جاتے ہیں اور یوں اس حسین کچن کا خواب کہیں پس منظر میں چلا جاتا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ ڈیزائنر کی مدد کے بغیر ایسے کچن کی تخلیق ممکن نہیں۔ تو آج ہم آپ کی اسی غلط فہمی کو دور کرنے کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔ جہاں ہم ماہرین سے کچھ مدد لینے سے منع نہیں کرتے، وہیں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہی مشکل کام ذرا سی محنت کے ساتھ آپ خود کیسے سرانجام دے سکتے ہیں۔ تو آگے بڑھیے اور ہومی فائی کی دنیا میں کھو جائیے۔

۱۔ مجھے کچن ڈیزائن کرتے وقت کون عوامل ذہن میں رکھنے چاہئیں؟

ایک باورچی خانے کو حسین کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہونا چاہیے اور اس فعالیت پر بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ کچن ڈیزائن کرتے وقت آپ کو ان سب کو مد نظر رکھنا ہو گا ورنہ آپ اپنی تخلیق سے مطمئن نہ ہو پائیں گے۔ 

۲۔ کچن کے ڈیزائن کے بہترین عناصر کون سے ہیں؟

 الماریوں کے دروازوں اور درازوں کے لیے بھی خوبصورت رنگ اور ڈیزائن چنیں۔ مسالے کے ڈبوں کے لیے پیارے سے ریک خریدیں۔ چمکتے دمکتے کاؤنٹر لگوائیں اور الماریوں کے اندر اور ان کے نیچے روشنیاں لگوانا مت بھولیں۔ نیچے لگی روشنیاں کام کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

۳۔ مجھے اپنے کچن کے لیے کون سا رنگ چننا چاہیے؟

کہا جاتا ہے کہ سرخ رنگ بھوک بھڑکا دیتا ہے سو کچن کی دیواروں یا الماریوں کے لیے یہ رنگ بہترین ہے۔ سفید رنگ تازگی اور صفائی کا احساس دیتا ہے اور کیوں کہ زیادہ تر لوگ اپنا دن کچن سے شروع کرتے ہیں، یہ ان کا موڈ اچھا کر دیتا ہے۔ سرمئی ایک مقبول رنگ ہے جسے آپ کسی شوخ رنگ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ نیلا رنگ سفید یا دوسرے ہلکے رنگوں کے ساتھ مل کر غضب ڈھاتا ہے۔ پیلا رنگ آپ کے کچن کو روشن کر دیتا ہے اور آپ کو خوشی اور سکون کا احساس دیتا ہے۔ جبکہ سبز رنگ سفید اور بھورے رنگ کے ساتھ حسین نظر آتا ہے۔

۴۔ میرے چھوٹے کچن کے لیے کیا تجاویز ہیں؟

کھانا کھانے کے لیے میز کے بجائے کاؤنٹر کے ساتھ چھوٹے چھوٹے  اسٹول رکھیں جو  جب استعمال نہ ہو رہے ہوں تو کاؤنٹر کے نیچے رکھ دیے جائیں۔

ان تجاویز پر عمل کرنے سے آپ کا کچن کھلا ہو جائے گا اور آپ بغیر کسی دشواری کے اسے استعمال کر سکیں گے۔

۵۔ مجھے اپنے کچن کے لیے کون سا انداز چننا چاہیے؟

اگر آپ کچھ انوکھا چاہتے ہیں جس میں جدید انداز کی صفائی اور روایتی انداز کی ہم آہنگی ہو تو ان دونوں کا ملاپ آپ کے لیے بہترین ہے۔ سادہ فن تعمیر اور سیاہ رنگ کے استعمال سے شغف رکھنے والوں کے لیے کلاسک کچن بنائے جاتے ہیں۔ 

مزید جانئے: آپ کے کچن کے لیے بہترین ترتیب کون سی ہے؟ یہاں جانئے!

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا