جدید باتھ روم بنانے کے راز

Resham Ejaz Resham Ejaz
座喜味のヴィラ, 岡部義孝建築設計事務所 岡部義孝建築設計事務所 حمام
Loading admin actions …

ایک بہترین جدید باتھ روم

غسل خانہ ایک ایسی جگہ جہاں آپ ایک تھکاوٹ بھرے دن کے بعد  ترو تازہ ہو کر اپنی طاقت بحال کر سکیں۔ جدید وضع حاصل کرنے کا راز قدرت اور ارضی مواد کا استعمال ہے جن میں لکڑی، قدرتی پتھر، سنگ مرمر اور شیشہ مقبول ہیں۔ ایک بہترین جدید باتھ روم جہاں باقی کے گھر کی عکاسی کرتا ہے وہیں اپنی ایک خاص پہچان بھی رکھتا ہے۔

جدید باتھ روم کے لیے تجاویز

ہومی فائی کی ویب سائٹ پر باتھ روم کے حسین ڈیزائن دیکھے جا سکتے ہیں جو شروع کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ ایک اور انتخاب ایسے انٹیرئیر ڈیزائنر کی مدد حاصل کرنا ہے جو باتھ روم کے ڈیزائن میں مہارت رکھتا ہو۔ یہ بھی ہومی فائی کے ذریعے ممکن ہے۔

باتھ روم کو جدید بنانا

 باتھ روم کے سامان کا ایسا سیٹ چنیں جس کے ساتھ باتھ ٹب الگ سے ملے۔ یہ بہت سے ڈیزائنز اور اندازوں میں دستیاب ہیں۔ واک ان شاور بے حد جدید ہیں اور انہوں نے پرانے ڈبے جیسے ڈیزائن کی جگہ لے لی ہے۔ باتھ روم میں ایک واک ان شاور بنانے کے لیے چھت سے فرش تک سرکنے والے دروازے لگائیں۔ دیواروں کو ایک نئی اور تازہ شکل دیں، ٹائلیں تبدیل کریں یا نیا پینٹ کروائیں۔ سرمئی ایک مقبول رنگ ہے۔ یہ ایک ہموار، صاف وضع بناتا ہے اور پر سکون ماحول کی تخلیق میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

کس قسم کا فرش بنوانا چاہیے؟

 روز بروز ٹائلوں کے رنگوں اور ڈیزائنز میں اضافہ ہو رہا ہے سو چننے کے لیے بہت سے انتخابات موجود ہیں۔ ایک پرآسائش عنصر کے اضافے کے لیے فرش کے نیچے ہیٹنگ سسٹم لگائیں جو ٹائلوں کو گرم کرے گا۔ یہ نظام بڑے ہوٹلوں جیسا ڈیزائن حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

کون سا جدید باتھ روم بہتر ہے؟

 اونچی دیواروں والے کمرے میں ہوا میں تیرتی چھت بہترین ثابت ہو سکتی ہے مگر یہ ایک ایسا مرکزی نقطہ بنا دے گی جو باقی کے ڈیزائن پر بھی اثر انداز ہو گا۔ کمرے کی شکل کے بارے میں سوچیں اور دیکھیں کہ یہ فرنیچر کی ترتیب پر کس طرح اثر انداز ہو گی۔ ایسا ڈیزائن چنیں جو گھر کے باقی حصوں سے ہم آہنگ ہو۔

جدید باتھ روم کی لوازمات

ایک مقبول عنصر ایک سرسبز پودا ہے جو دیوار سے لٹکا بھی ہو سکتا ہے اور گملے میں رکھا گيا بھی۔ یہ دلچسپی پیدا کرتے ہیں اور تازگی کا احساس بناتے ہیں۔ کمرے کی روشنی کو دھیما کرنے کے لیے موم بتیوں جیسے عناصر کا استعمال کریں۔ نلکے، آئینے اور دیگر سامان باقی ڈیزائن کی مناسبت سے چنیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا