خوابگاہ کی بہترین آرائش کے لیے ایک زبردست گا‏ئیڈ بک

Hamna – Homify Hamna – Homify
Full Home Interior Latest Designs, Nimble Interiors Nimble Interiors غرفة المعيشة
Loading admin actions …

آپ کے گھر کا ہر کمرہ اہم ہے اور ہر ایک کا اپنا ہی انداز ہے۔ خواب گاہ ایک مکمل طور پر آرام دہ اور تازہ دم ہونے کی جگہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپکا جسم تروتازہ ہوتا ہے، نیند کے دوارن آرام کرتا ہے اوراگلے دن کے لئے تیار ہوتا ہے۔ اسلئے ضروری ہے کہ آپکی خوابگاہ نہ صرف کام کرنے کے لئے مناسب ہو بلکہ اسکو اسکے ساتھ ساتھ آرام دہ، پُر تپاک اور پُر سکون بھی ہونا چاہئے۔ اسکو آپ کی ایک چھوٹی سی جنت ہونا چاہئے جسمیں صرف سکون اور شانتی ہو۔اس بات سے کوئی شخص بھی انکار نہیں کر سکتا کہ سفید رنگ کی خوابگاہ ایک اچھی اور پرسکون نیند کے بہترین ہے۔ جدھر آپ دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد ایک لمبی نیند لینے کے لیے جاتے ہیں۔ لیکن اس بات کو بھی مت بھولیں کے شوخ رنگوں سے سجی خوابگاہ میں جاگنے کے اپنا الگ ہی مزہ ہے۔ 

مگر کیا سہولت کو وضعدار اورنفیس بھی بنایا جاسکتا ہے؟ کیا اسکے لئے بہت سارے پیسوں کی ضرورت ہوگی؟۔ بظاہرنہیں۔ آرائش اور سجاوٹ کی اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں بہت زیادہ پیسےخرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ صرف تھوڑے سے تخیل اورعملدرآمد کے لئے ایک اچھے منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تھوڑی سی سادہ تبدیلیوں کے ساتھ آپ اپنے سونے کے کمرے کو بیک وقت خوابناک اور نفیس بنا سکتے ہیں۔ لیکن جس طرح سے آپ اپنی خوابگاہ کو ڈیزائن کرتے ہیں اس سے آپکی شخصیت اور ذاتی ذوق کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔ اسلئے اپنے بیڈ روم کے ڈیزائن، فرنیچر اوردیگر آرائشی اشیاء اورآلات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔

خوابگاہ کی آرائش کی سب سے اہم چیز کیا ہوتی ہے؟

کسی بھی خوابگاہ کا مرکز یقینی طور پر پلنگ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی آپ کو یہی بتائیں گے کہ رات بھر کی اچھی نیند آپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ آپ کے دن بھر کے موڈ کا انحصار اس بات پرہوگا کہ آپ رات کو کتنا بھرپور انداز سے سوئے۔ بازار میں بستر کے بہت سے اسٹائل اور سرہانے دستیاب ہیں۔ لیکن آپ کس قسم کے پلنگ کا انتخاب کرینگے اسکا انحصار کافی حد تک آپکی خوابگاہ میں دستیاب جگہ پرہے۔ ایک چار پایوں والا بڑا پلنگ جِس پر شامیانہ تنا ہو بہت خوشنما لگتا ہے، مگر آپ کو اپنے آپ سے یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ آیا آپ اتنی جگہ وقف کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اس کےعلاوہ آپ مسہریوں کے ساتھ بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ ایک شوخ رنگ کے سرہانہ جس کس ساتھ لیمپ موجود ہو، اس سے آپ کی خوابگاہ کے پُرسکون ماحول میں تھوڑی رنگینی آ سکتی ہے۔ ایک پلنگ مناسب گدے کے بغیر آرام دہ نہیں ہو سکتا۔ گدے کا ناپ پلنگ کے ڈھانچے کے مطابق ہونا چاہئیے۔ ایک طویل دن کے بعد ایک پُرآسائش اورآرام دہ بستر سے بڑھ کر کوئی اورچیزپُرکشش نہیں ہو سکتی۔

بستر کا انداز بدلنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟

آپ کی خوابگاہ میں بسترکو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے اور اس کو سب سے زیادہ خوبصورتی اس پر لگا ہیڈبورڈ دیتا ہے۔ ہیڈ بورڈ کی موجودگی آپ کے کمرے کو ایک سادہ سی خوبصورتی دیتی ہے۔ آپ بےشک کسی بھی اندرونی آرائش کے ماہر سے پوچھ لیں، وہ آپ کو ایک خوابگاہ کی آرائش کے وقت بستر کے ہیڈبورڈ پر دھیان دینا کتنا اہم ہوتا ہے.

گر آپ کو اس سلسلے میں انتخاب میں مسئلہ ہے تو ادھر آپ کو بہت سستے مگر خوبصورت اور منفرد آئیڈیاز ملیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے کمرے کو بہت آسانی سے سجا سکتے ہیں۔

خوابگاہ کی دیواروں کے لیے کون سا رنگ بہترین ہے؟

ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ ہلکےرنگ سکون کا ایک مکمل تاثر قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں جو کہ کسی بھی خوابگاہ کا لازمی جزو ہوتا ہے۔ رنگ ہمارے دماغ میں ایک آرام دہ احساس پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خوابگاہ کے لئے سب سے بہترین تو سفید اور ہلکا سرمئی رنگ ہے لیکن ان کے علاوہ بنقشی اور ہلکےسبزرنگ کا انتخاب بھی مناسب رہتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ رنگ دماغ میں نرمی کا تاثر قائم کرتے ہیں اور جسم کو سونے اورپُر سکون ہونے پر آمادہ کرتے ہیں۔ رنگ کسی کے بھی موڈ پر اثرانداز ہوتے ہیں اور کچھ ایسے رنگ ہیں جیسا کہ جامنی یا چمکیلا فولادی سبز رنگ جو کہ اعصاب پر ایک ناگوار اثر کرتے ہیں۔ ہلکے رنگ خوابگاہ کے لئے مناسب رہتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ہی رنگوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کہیں کہیں گہرے رنگ استعمال کریں جیسے کہ شوخ رنگ کے تکیوں کے غلاف یا پلنگ پوش وغیرہ۔

کمرے کو باترتیب کس طرح رکھا جا سکتا ہے؟

ایک بے ترتیب جگہ ایک الُجھے ہوئے دماغ کو جنم دیتی ہے۔ اور جب بات خوابگاہوں کی آتی ہے تو ہمیں ایک با ترتیب اور صاف ستھری جگہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہاں ایک پرسکون ماحول قائم ہوسکے۔ کپڑے، جوتے اور ذاتی استعمال کی دوسری اشیاء رکھنے کی جگہ ہر چیز کو ترتیب میں رکھنےاوربے ترتیبی کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ کچھ سادہ اُصول اپنا کر آپ اپنے ملبوسات کے انتخاب کو بہت آسان بنا سکتے ہیں۔ ہمیشہ اچھے معیار کے کپڑوں کا انتخاب کریں۔ یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ہوگی۔ سدابہارملبوسات کے ساتھ ساتھ جدید وضع قطع کے ملبوسات کو اپنے کپڑوں کی الماری کا حصہ بنائیں۔ اگر کپڑے، جوتے اور ذاتی استعمال رکھنے کی جگہ کسی جوڑے کے لئے بنائی جارہی ہو تو اسمیں ایک خانہ ایسا ہونا چاہئیے جسمیں لکڑی یا لوہے کی سلاخیں لگی ہوں۔ یہ خصوصاً مرد حضرات کے لئے ضروری ہے کیونکہ انکو اپنے کوٹ اور سوٹ وغیرہ لٹکانے ہوتے ہیں۔ اگر وہاں کپڑے بدلنے کی جگہ بھی ہو جدھر آئینہ موجود ہو تو یہ خواتین کے لئے بہت مناسب رہتا ہے۔

خوابگاہ میں روشنیوں کا استعمال کتنا ضروری ہے؟

موڈ کے مطابق روشنی کا انتظام جدید طرزِ تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے جسکوخوابگاہ میں بڑے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روشنی کے احتیاط سے استعمال سے سارا ماحول بدلا جا سکتا ہے۔ محیط یا گہراؤ والی روشنیاں کیمیائی روشنیوں کے مقابلے میں کہیں مدہم ہیں اور مدہم روشنیاں سکون کے لئے بہت ضروری ہوتی ہیں۔ اگر آپ رات سونے سے پہلے کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو پڑھنے کی جگہ کی روشنی کو نمایاں کرنا بہت ضروری ہے۔ اس صورت میں محیط روشنیوں کا مسہری پر استعمال فائدہ مند رہے گا۔ دیوار پر لگی روشنیاں یا لیمپ جنکو آسانی سے جلایا، بھجایا جا سکے بھی اچھا اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اور اگر آپکے کمرے میں شام کو یا سردیوں کی صبحوں میں روشنی ناکافی ہوتی ہےتواس صورت میں یا تو ترتیبی روشنیاں لگوالیں یا سنگھاروالی جگہ پرتیز روشنی والا لیمپ آویزاں کرلیں۔

کمرے میں قدرتی روشنی کیسے لائی جا سکتی ہے؟

وہ لوگ جو اپنی خوابگاہ میں قدرتی روشنی کا تھوڑا سا اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی انکو اپنا آرام اورراحت بھی عزیز ہے وہ خوابگاہ میں روشن دان کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگرچہ روشندانوں کا زیادہ تر استعمال رہنے سہنے کے کمرے یا باورچی خانے میں کیا جاتا ہے  تاہم خوابگاہ میں بھی قدرتی روشنی کی آمد و رفت بڑھانے کے لئے اسکا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ رات کو خوابوں کی وادی میں کھونے سے پہلے ستاروں اور رات کے آسمان کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔ اگرچہ یہ ماورائی لگتا ہے مگر جدید طرزِ آرائش میں روشندانوں کو خوابگاہ کا حصہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر آپ اپنی موجودہ خوابگاہ میں روشندان کےاضافے کا سوچ رہے ہیں تو کسی ہلکے رنگ کے شیشے کا انتخاب کریں اور اپنی مرضی کا چوکھٹا لگوائیں تاکہ آپ اسکو اپنی مرضی سے کھول یا بند کر سکیں۔ یہ یاد رکھئے کہ مصنوعی روشنی کے علاوہ کمرے میں قدرتی روشنی کا آنا بہت ضروری ہے ۔ جِن خوابگاہوں میں کھڑکیاں نہیں ہیں وہاں روشندان یا روشندان سے آنے والی روشنی جیسا انتظام کیا جا سکتا ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا