خوبصورت اور جدید اٹالین بیڈروم

Namra Farman Namra Farman
UN CALDO CHALET DI DESIGN , archstudiodesign archstudiodesign غرفة نوم
Loading admin actions …

ہر کوئی چاہتا ھے کہ اس کا بیڈ روم جدید اور سٹائلش ھواور ضروری نہیں کہ یہ تب ھی ممکن ھے جب آپ کے پاس بہت سا سرمایہ ھو اور کسی ماہر داخلہ ڈیزائنرز سے کام لیا جائے، اگرچہ یہ سود مند ہوتا ہے مگر ذرا سی زیادہ توجہ سے آپ بھی ایک خوبصورت بیڈروم حاصل کر سکتے ہیں۔ ہومیفائی پر آج ھم آپ کے لیے کچھ اٹالین ڈیزائنز کے بیڈ رومز لائے ہیں ، جن سے آپ اپنے بیڈ روم کے لیے تحریک حاصل کر سکتے ہیں۔ تو کیا آپ تیار ہیں؟ چلیےشروعات کرتے ہیں۔

1.​پردوں سے سجاوٹ

اس بیڈ روم پر نظر دوڑائیں ، یہ لٹکتے ہوئے پردے کس قدر جاذب نظر اور دلکش لگ رہے ہیں۔ اس بیڈ روم میں روشنی کا خاطر خواہ بندوبست اور سادہ سجاوٹ اپنی مثال آپ ھے۔ 

2-​قدرت کے نظارے

 اگر آپ کا بیڈ روم کسی ایسی جگہ پر ھے جہاں سے آپ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں تو اس سے بڑھ کر کیا ہوگا؟ یقیناََ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے۔ اس بیڈ روم کی خوبصورتی کو ان نظاروں نے جلا بخشی ھے۔

3-​شاندار سفید رنگ

سفید رنگ ایک پر سکون اور پاکیزہ احساس دیتا ھے۔ ذرا اس بیڈ روم کی سجاوٹ کو دیکھیں ۔ سادگی اور حسن کی اعلی مثال! 

4-​تختوں کا بیڈ

homify غرفة نوم أسرة نوم

تختوں سے بیڈ بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ھے اور یہ فیشن ایبل بھی لگتا ھے، جیسے کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ، منفرد اور سادہ۔

5-​نفیس سجاوٹ

اگر آپ اس تصویر پر نظر ڈالیں تو آپ کو نفاست اور اعلی طرز زندگی کی ایک جھلک نظر آئے گی۔اس بیڈ روم میں انتہائی نفیس رنگوں کا استعمال کیا گیا ھے۔کسی بھی اضافی سجاوٹ کے بغیر بھی یہ کمرہ بہترین ھے۔

6-​تازگی کا احساس

homify غرفة نوم خشب Wood effect

 یہ لازم نہیں کہ پودوں کو لان میں ھی رکھا جائے آپ انہیں اپنے کمرے میں شامل کر کے اسکی خوبصورتی کو کئی درجہ بڑھا سکتے ہیں جیسے کہ اس اٹالین طرز کہ بیڈ روم میں آپ دیکھ سکتے ہیں ، صرف گملوں سے سجایا گیا یہ کمرہ زبردست ھے۔

7-​شاندار طرز کا بیڈ روم

اس بیڈ روم نے یقیناََ آپکو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا ھوگا،چھت اور اطراف سا آتی روشنی ، پردے ، بیڈ ، کشن ، تکیے سب ھی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ۔ خوبصورتی اور عیش و آرام سے بھرپور اس بیڈ روم کو آپ ضرور اپنانا چاہیں گے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا