گھر کی صفائی میں لیموں کے حیرت انگیز فوائد

M Usman M Usman
Rugs, The Rug Studio The Rug Studio غرفة المعيشة
Loading admin actions …

آپ نے محاور سنا ہوگا ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آئے۔ ایسے موقع پر جب کام قدرتی انداز  میں ہو اور اس پر کوئی خاص خرچہ بھی نہ آئے تو وہاں یہ محاورہ بولا جاتا ہے۔ جی ہاں لیموں کے یہ فوائد بھی قدرتی انداز اور بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے کار آمد ہیں۔آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک نہیں بلکہ نو تراکیب بتانے جا رہے ہیں جن کو استعمال کر کے آپ گھر کی صفائی، تازگی اورخوشبوبر قرار رہتی ہے۔ لیموں کو کسی بھی قسم کی صفائی میں استعما ل کیا جا سکتا ہے۔ یہ اتنا فائدہ مند کیوں ہے؟ اس کا جواب ہے سٹر ک ایسڈ، جس کی وجہ سے یہ ہر داغ مٹا دیتا ہے اور سٹرس کی خوشبو آپ کے گھر کی تازگی اور باورچی خانے کی ناگوار بوُ کو ختم کرتی ہے۔

1. لیمن سپرے

یہ ایک ایسی سپرے جسے آپ کہیں بھی استعمال کر سکتے ہیں ، صفائی کے لئے نہایت آزمودہ ہے بس دھیان رہے لکڑی پر استعمال نہ کریں۔سپرے کو بنانے کے لئے لیموں کے چھلکے  کسی بوتل میں بھر لیں اور اوپر سے سفید سرکہ ڈال کر دو ہفتے کے لئے اس بوتل کو بند کر دیں۔  دو ہفتے بعد چھلکے نکال کر پھنک دیں اور باقی آمیزے کو اتنے ہی پانی سے ملا کر کسی سپرے والی پوتل میں ڈال لیں، خوشبو کو تبدیل کرنے کے لئے بادام کا روغن یا لونگ یا دارچینی اپنی مرضی سے ڈال لیں.

2. مائیکرو ویواوون کی صفائی

اوون میں عام طور پر  خوراک کے ٹکرے چمٹ جاتے ہیں اور آسانی سے نہیں اترتے، اایسے وقت میں ایک لیموں کے جوس کو آدھا لیٹر پانی میں ملائیں اور  اوون کے اندر خصوصی کٹورے میں رکھ کر اوون کوپانچ منٹ تک اندر رکھیں،اس کے بعد یہ ٹکرے آسانی کے ساتھ اتر جائیں گئے۔

3. ٹونٹی کی صفائی

ٹونٹی کچن کی ہو یا غسل خانے کی اس کو  صاف کرنے کے لئے لیموں کے پانی سے  ہلکا رگڑیں اور پھر کسی صاف اور نرم کپڑے سے صاف کر دیں ۔ میلی کچیلی اور گندی ٹونٹیاں بلکل نئی اور چمکدار نظر آئیں گی۔

4. فریج کو تروتازہ رکھنا

لیموں کے رس کو کسی کاٹن یا  پوچے کے اوپر تھوڑا سا لگا دیں اور فریج کے اندر رکھ دیں ، آپ دیکھیں گئےفریزر کی بدبو غائب اور ایک خوشگوار خوشبو کا سامنا ہو گا۔

5. لکڑی کی پالش

اپنے گھر کے فرنیچر اور لکڑی کے فرش کو خود پالش کریں، نہایت آسانی سے آدھا کپ لیموں کےپانی کو ایک کپ زیتون کے تیل میں ملائیں اور سستی اور فوری پالش پائیں۔

6. قالین کی تازگی اور خوشبو

قالین کی تازگی اور خوشبو کو قائم رکھنے کے لئےلیموں کا ایک آسان حل ہے، آدھا بڑا چمچ لیموں کا پانی اور ایک کپ کھانے کا سوڈا ملائیں اور قالین یا غالیچے پر کچھ دیر کے لئے چھڑک دیں، پھر ویکیوم سے صفائی کر لیں۔ آپ کمرے میں ایک فرحت بخش احساس پائیں گئے۔

7. ٹوائلٹ کی صفائی کے لئے

بازار سے ملنے والے کیمیکل عموماً بدبودار اور خطرناک ہوتے ہیں۔ اس مسئلہ کا آسان حل بوراکس(Borax)، سفید سرکہ اور لیموں ہے۔ تین چوتھائی بوراکس کو آدھا کپ سفید سرکہ اور آدھا کپ لیموں کے پانی میں ملالیں۔اور اس آمیزے کی مدد سے کموڈ کی صفائی کر لیں ۔

8. کافی میکر کی صفائی

لیموں کے پانی اور پانی کو ملا کر کافی میکر کی حسب ضرورت صفائی کریں،آپ اسی آمیزہ سے کافی میکر کے باقی حصے بھی دھو سکتے ہیں۔

9. ​آتشدان کی بُو

آتشدان کی بُو سے چھٹکارا پائیں، سردیوں کی رات یا دن میں آگ کے پاس بیٹھتے ہوئے سکون محسوس ہوتا ہے، مگر یہ سکون اور آرام اس وقت غارت ہوتا ہے جب آپ اپنی ناک میں ایک ناگوار بدبو محسوس کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں لیموں کے چھلکے آتشدان میں ڈالیں اور  کمرے میں ایک فرحت بخش خوشبو لائیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا