دلکش صوفے

Farheen Farheen
homify غرفة المعيشة
Loading admin actions …

فرنیچر ہمارے گھر میں کھانوں میں موجود گوشت کی سی حثیت رکھتا ہے۔ فرنیچر ہی ہمارے گھر کو مکمل کرتا ہے اور مہمانوں کے آنے پر انہیں خوش آمدید کہتا ہے، اسلیئے فرنیچر کا خوبصورت ہون ابہت ضروری ہے۔ فرنیچر روایتی ہو ، مرصع یا پھر جدید لیکن آپکے اسٹائل سے ملنا چاہیے۔ فرنیچر کا ایک اہم حصہ ہیں صوفے جن کے اسٹائل پر آج ہم کام کریں گے۔ بیٹھنے کی جگہ آرام دہ ہوتو مہمان خوس ہی آپ کے گھر میں مکمل سکون محسوس کرتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں چند صوفوں کے ڈیزائنز جو آپکے اسٹائل سے میچ کرتے ہوں

آرام دہ

صوفوں کا اسٹائلش ہونا تو ضرروی ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انکا آرام دہ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ، اگر آپ بھی اپنے لیونگ روم کے لیئے ایک شاندار اسٹائل تلاش کر رہے  ہیں تواس ڈیزائن پر غور کریں ہم ہمیشہ مستطیل یا مربع شکلوں پر توجہ دیتے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ اس طرح کے شکلوں والے صوفے زیادہ جگہ گھیرتے ہیں، لیکن آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے

نرم ملائم

کوئی بھی ان کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہ صوفے کتنے آرام دہ ہیں ،ان میں پیسٹل رنگ استعمال کیئے گئے ہیں جو کہ ایک خوبصورت احساس اور آنکھوں کو تراوت بخشتے ہیں۔ لیونگ روم میں اس احساس کا ہونا بہت ضرروی ہے کیونکہ ہم دماغی سکون محسوس کرنا چاہتے ہیں

رسمی

اگر منظم طبیعت کے مالک ہیں تو اس ڈیزائن پر غور کریں یہ یقینا آپکی طبیعت سے میل کھاتا ہے ۔میٹریل کے ساتھ ساتھ اس کا ڈھانچہ بھی بہت مضبوط اور خوبصورت ہے ۔ پورا خاندان آرام سے اس ڈیزائن کا لطف اٹھا سکتا ہے

مرصع

مرصیعت کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اسٹائل پر سمجھوتہ کر لیں۔ اسلیئے یہ ڈیزائن پیشِ خدمت ہے جس میں مرصیعت کے ساتھ ساتھ اسٹائل ، ڈھانچے اور میٹریل پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ اسکا رنگ ہلکے گولڈن کے شیڈ میں رکھا گیا ہے جو کہ بہت ہی خوبصورت لگ رہا ہے اور آپکے لیونگ روم میں ایک الگ رنگ بھرے گا

ریٹرو فرنیچر

آجکل ریٹرو فرنیچر کا بہت رواج ہے اسلیئے یہ ڈیزائن اس کو مدِ نظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور اس میں مختلف اقسام کے اسٹائل کو اکٹھا کیا گیا ہے جس سے مزید خوبصورت بن گیا ہے۔ یہ صوفہ بے حد شاندار ہے جس کی بنیاد اور ڈھانچہ لکڑی کا بنایا گیا ہے جبکہ اوپر ایک نرم اور ملائم میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔

لیدر

پوری لکڑی کا فرنیچر بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اب اسکا رواج کم ہو چکا ہے ، اب لوگ مزید نئے مٹیریل کو ٹرائی کرنا چاہتے ہیں اسلیئے ریگزین ، لیدر، ویلوٹ مختلف میٹریل متعارف کروائے گئے ہیں لیکن یہ ڈیزائن جو پیش کیا گیا ہے یہ لیدر کا ہے ڈریئے مت یہ بلکل مضبوط ہے کیونکہ اسکا ڈھانچہ خالص لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ ایک شاندار اور مضبوط ڈیزائن

کارنر ڈیزائن

بعض گھر اسطرح ڈیزائن ہوتے ہیں کہ ان کے ڈرائینگ روم میں زیادہ کونا نمایاں ہوتا ہے یا اگر آپ اپنے بیکار پڑے کونے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین ڈیزائن ہے۔ کارنر ڈیزائن نہایت تخلیقی لگتا ہے اسکو جامنی رنگ دیا گیا ہے جو کہ رائلٹی کی علامت ہے ایک شاندار اور جاندار اسٹائل

ایبسٹریکٹ

homify غرفة المعيشة أريكة ومقاعد إسترخاء

ضروری نہیں کہ ہم ہمیشہ مستطیل ، مربع یا گول ڈیزائن استعمال کریں۔ اسٹائل اور غیر روایتی اشیا آجکل بہت فیشن میں ہیں اسلیئے یہ ڈیزائن دیکھیں اسکی ایبسٹریکٹ شکل دیکھنے والے کو اپنی طرف لازمی متوجہ کرتی ہے۔ ایک شاندار اور دلچسپ انداز

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا