۷ ایسے فرنیچر جو آپکے خوابگاہ کو کامل بناتے ہیں!

Shahtaj Shahtaj
Casa Moderna BLACK&WHITE, Prototyper Studio Prototyper Studio غرفة نوم
Loading admin actions …

خوابگاہ ہر ایک کے گھر کے ساتھ ساتھ زندگی کا بھی اہم حصہ ہوتا ہے، اور کیوں نہ ہو؟ آخر کار انسان اس جگہ پر آرام کرتا ہے، اپنی زندگی کے اچھے برے وقت میں اپنے جذبات باہر نکالتا ہے، خوش اور دکھی ہوتا ہے، اپنے اور اپنے چاہنے والوں کے لئے خواب سجاتا ہے۔ لیکن اس خاص جگہ یعنی اپنے خوابگاہ کو خوبصورت اور کامل بنانا ہم سب کا فرض ہے اور اسے کامل اور خوبصورت اس میں موجود مناسب فرنیچر ڈال کر بنایا جا سکتا ہے اور ان فرنیچر میں کس کس کا شامل کرنا آپ کے خوابگاہ کو کامل بنائیگا آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں!

۱۔ پلنگ

سب سے اہم فرنیچر جس کے بغیر آپکا خوابگاہ نامکمل ہے وہ ہے پلنگ، ایک آرامدہ نرم پلنگ! اگر آپکے خوابگاہ میں یہ اہم فرنیچر موجود نہیں ہے تو سمجھ لیں آپکے کمرے کو خوابگاہ کوئی نہیں مانیگا۔ ایک اچھا اور کمرے میں رہنے والے افراد اور انکی ضروریات کے مطابق پلنگ کا انتخاب آپکے خوابگاہ کی پہلی مضبوط بنیاد ہوگی۔ اس میں کوتاہی بالکل نہیں برتنی چاہئے، ایک غلط فیصلہ یا لا پرواہی آپکی صحت پر بھاری پڑ سکتی ہے۔

۲۔ صوفے

صوفہ ایک خوبصورت اضافہ ہوتا ہے ویسے تو اکثر لوگ چھوٹے کمروں میں صوفہ شامل کرنا ضروری نہیں سمجھتے لیکن اگر آپکا کمرہ مناسب جگہ لئے ہوئے ہے یا پھر کہیں اتنی جگہ غیر استعمال شدہ ہے تو اس میں ایک مناسب سائز کا صوفہ شامل کرکے اپنے کمرے میں ایک نئے پن کا اضافہ کرلیں اور اپنے لئے جوتے اتارنے، چھوٹا موٹا سامان رکھنے کے لئے آسانی بھی پیدا کرلیں۔

۳۔ الماریاں

homify غرفة نوم

الماریاں پلنگ کے بعد دوسری ایسی چیز ہے جو خوابگاہ میں اہمیت کی حامل ہے اس سے رہنے والا اپنا ذاتی سامان ترتیب سے سمیٹ کر رکھ سکتا ہے، لیکن خوابگاہ میں موجود جگہ کی مناسبت سے الماری کا سائز چننا ایک اہم عمل ہے اور جس کے لئے کسی ڈیزائنر سے مشورہ کرلینا زیادہ بہتر ہوتا ہے، جیسے بچوں کے کمرے میں چھوٹ الماری لگانا، گھر کے بڑوں کے لئے بڑی الماری لگانا، نوجوانوں کے لئے الماری کے ساتھ درازیں اور آئینے لگانا مناسب انتخاب ہوگا۔

۴۔ پڑھنے کی میز

پڑھنے کی میز بھی ایک ایسا شمول ہے جس سے اپکا خوابگاہ ایک کامل کمرہ کہلائے گا اور اس میں ہر سہولت موجود ہوگی جسکی ایک عام آدمی کو ضرورت ہوتی ہے، اگر خوابگاہ بچوں یا نوجوان نسل کا ہے تب اس میں پڑھنے کی میز رکھنا بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے بچوں کے لئے پڑھائی کرنے میں آسانی ہوگی اور ساتھ ہی ان کی کتابیں ایک جگہ ترتیب سے سمٹی ہوئی رہینگی۔

۵۔ سنگھار میز

homify غرفة نوم

سنگھار میز تو ہر اس خوابگاہ کا اہم حصہ ہوتا ہے جس میں خاتون رہتی ہوں یسے تو مرد حضرات کے کمروں میں بھی سنگھار میز پایا جاتا ہے بے شک چھوٹا ہی سہی لیکن کچھ مرد اور لڑکے اپنے کمرے میں سنگھار میز رکھنا پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگ تصویر بنانے کے لئے بڑے آئینے کے لئے تو کچھ لوگ اچھے پرفیوم اور جیل رکھنے کے لئے۔ ہر ایک کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں جس سے وہ اپنے خوابگاہ میں سنگھار میز کو ضروری قرار دیتے ہیں۔

۶۔ بستر ضمنی میز

اگر کسی خوابگاہ میں پلنگ موجود ہے تو اس کے نوّے فیصد امکانات ہیں کہ اس میں بستر ضمنی میز شامل ہوگا، ویسے بھی پلنگ پر تو صرف آرام کرکے خواب سجائے جا سکتے ہیں لیکن بستر ضمنی میز کے فائدے تو لا تعداد ہیں، اسکے متعدد فائدوں کو مدد نظر رکھے ہوئے اسکی اہمیت کو نظر انداز کرنا مطلب اپنے خوابگاہ کی خوبصورتی میں مفاہمت کرنا ہے۔

۷۔ نشست

homify غرفة نوم

نشست ویسے تو اکثر کشادہ اور وسیع خوابگاہوں میں رھے جاتے ہیں لیکن اگر آپکا خوابگاہ چھوٹا ہے لیکن آپ نشست رکھنے کے خواہشمند ہیں تو کیوں نہ کوئی چھوٹی سی نشست کا انتخاب کیا جائے؟ اس سے آپکے کمرے میں صوفے کی کمی بھی پوری ہوجائیگی اور نشست کا شوق بھی۔ بس تھوڑی تخلیقی سوچ کی ضرورت ہے!

خوابگاہ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے دیکھیں: مختلف رنگوں کی بستر کی چادر کے ۲۱ آئیڈیاز

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا