گھر کی تزئین و آرائش میں پہلے اور بعد کی چند مقبول تجاویز

usranaz usranaz
Riqualificazione di un ex laboratorio, Studio di architettura Miletta Studio di architettura Miletta الممر الحديث، المدخل و الدرج
Loading admin actions …

اس دنیا میں سب سے آرام دہ اور پُرسکون جگہ ہمارا گھر ھوتا ھے اور اس کے کو مزید آرام دہ اور ُپرسکون بنانے میں ہماری زندگی بیت جاتی ھے۔ وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ ہمارے گھر کی ضروریات بھی بدلتی رہتی ہیں۔جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ہمہں وقتا فوقتا گھر کی مرمت اور تزئین و آرائش کرنا پڑتی ھے۔اس سے تھوڑی سی مرمت کے بعد ہمارا گھر مزید آرام دہ اور دلکش بن جاتا ہے۔ 

اگر آپ بھی اپنے پیارے گھر کو مرمت کر کے  اسے دلکش اور خوبصورت بنانے والے ہیں تو ہم آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں گھر کی مرمت اور اس کی تزئین و آرائش کرنے اور اسے اسے جدید تقاضوں کے عین مطابق بنانے کے لئے چند مقبول اور کا آمد تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ 

تو آیئے! ایک نظر ان مفید تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پہلے : ایئر کنڈیشنر کی لیکج کی وجہ سے ساری دیوار پر سیم

ایر کنڈیشنر کے غلط جگہ پر نصب کرنے کی وجہ سے کمرے کی پوری دیوار میں پانی بھر گیا ھے جب کہ اس کی دیواریں کچی اور بھدی ھو گئی ہیں۔ اور اس کی وجہ سے یہ ایک بھوت بنگلہ میں تبدیل ھو چکا ھے ۔ بلا شبہ آپ اسے ایک بوسیدہ اور خستہ حال مکان کہ سکتے ہیں۔

بعد میں : ایئر کنڈیشنر کی صحیح جگہ

کمرے میں ایئر کنڈیشنر کو دیوار کی ہموار سطح پر نصب کریں اور اس کے نکاسی آب کے لئے معقول بندو بست کریں۔ تا کہ اس کا پانی کمرے کی دیوار میں نہ جائے بلکہ مناسب پائپ کے راستے باہر کی طرف نکل جائے۔ اس کے علاوہ ایئر کنڈیشنر کو اونچی جگہ پر نصب کریں تا کہ یہ پورے کمرے میں ہر جگہ ٹھنڈک پہنچائی جا سکے۔

پہلے : مرمت کے دوران گھر کے فرش کو اکھاڑ دیں

اگر آپ کے گھر کا فرش ہموار نہیں ھے تو اسے اُکھاڑ دیں اور اس کی جگہ ایک ہموار اور دلکش سیمنٹ کا بنا فرش تخلیق کریں۔ ساتھ ہی دیواروں کو ترو تازہ کرنے کے لئے اس کا روغن اتار دیں۔ بجلی کی تاروں کو دیوار میں نصب کرنے کے لئے اسکی وائرنگ دوبارہ کریں۔

بعد میں : اپنے گھر کے فرش کی مرمت کر کے اسے دوبارہ بحال کریں۔

اپنے گھر کے فرش کی مرمت کر کے اسے دوبارہ بحال کریں۔ ساتھ ہی اپنی گھر کی دیوار پر خوب صورت رنگ و روغن کریں۔ رنگوں کے اعتبار سے ہم آپ کو سفید رنگ کا مشورہ دیں گے کیوں کہ سفید رنگ میں نفاست اور دلکشی چھپی ھوتی ھے۔

پہلے : بوسیدہ اور پرانی طرز کی کھڑکی

پہلے اس بوسیدہ مکان کی کھڑکی پر توجہ دیں کیوں کہ آنے والے مہمانوں کی پہلی نظر ہمارے گھر کی بوسیدہ اور بھدی چیزوں پر پڑتی ھے۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس مکان کی کھڑکی پرانی طرز کی بنی ھوئی ھے جسے نئی اور دلکش کھڑکی سے تبدیل کرنے کی ضرورت ھے۔

بعد میں : خوب صورت کھڑکی کا دلکش ڈیزائن

پرانی اور بوسیدہ کھڑکی کی جگہ نئی اور جدید سرکنے والی کھڑکی کو نصب کریں اس سے آپ کے گھر کی رونق اور دلکشی بڑھے گی۔ اگر اور کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے تو اس کے اوپر ایک خوب صورت سا پردہ لٹکا دیں اس سے بھی آپ کی بوسیدہ اور پرانی کھڑکی نظر نہیں آئے گی۔اور یہ خوب صورت منظر پیش کرے گی۔

پہلے : لکڑی کی بوسیدہ شیلف

اس مکان کی مرمت سے پہلے اس میں پرانی طرز کی بوسیدہ اور خستہ حال شیلف استعمال کی گئی تھی جس میں جوتوں کا ریک بنایا گیا تھا۔ یہ ایک پرانا انداز ھے چیزوں کو سنبھالنے کا۔ اس ڈیزائن کو تبدیل ھونے کی اشد ضرورت ھے۔

بعد میں : لکڑی کی بنی بہت سی شیلفوں پر مشتمل الماری

پرانی شیلف کی جگہ آپ اس میں نئی اور زیادہ جگہ محفوظ کرنے والی متعدد شیلفوں پر مشتمل الماری کو نصب کریں۔ اس کا فائدہ یہ ھو گا کہ اس میں آپ بہت سی کتابوں کو رکھ کر یہاں پر چھوٹی سی لائبریری کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی نیچے ٹی-وی کو نصب کر کے اسے ٹی-وی لاؤنج بنا لیں۔

پہلے : خواب گاہ کا پرانا انداز

پہلے اس مکان کی خواب گاہ پرانی طرز کی تھی۔ اس میں ایئر کنڈیشنر کی جگہ نہیں بنائی گئی تھی۔ نہ ہی پلنگ کے ساتھ سائیڈ کی میز لگائی گئی تھی۔ یہ ایک دیہاتی سٹائل کی خواب گاہ ھے۔ جسے مکمل تبدیل ھونے کی ضرورت ھے۔

بعد میں : نئی اور جدید خواب گاہ

اس پرانی اور دیہی خواب گاہ کو جدید انداز میں استوار کریں۔ سب سے پہلے اس میں کنڈیشنر کی مناسب جگہ کا انتخاب کریں اور پھر وہاں ایک جدید سپلٹ ایئر کنڈیشنر کو نصب کریں ۔ایئر کنڈیشنر کو نصب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یہ ایک ہموار سطح پر نصب کیا گیا ھو۔ تا کہ اس کے پانی کا اخراج باہر کی طرف جائے نہ کہ اس کی دیوار میں رستا رہے۔ پلنگ کے ساتھ جدید اور فعال میز اور الماری کا انتخاب کریں تا کہ اس میں ضروری سامان کو محفوظ کیا جا سکے۔

پہلے : پرانی طرز کا دیہی غسل خانہ

homify حمام

پہلے اس مکان میں ایک بوسیدہ اور پرانی طرز کا غسل خانہ تعمیر کیا گیا تھا۔ جسے نئے اور جدید انداز میں بدلنے کی ضرورت ھے۔ اس غسل خانہ میں پرانی طرز کا واش بیسن استعمال کیا گیا ھے اور شاور کے لئے بھی پرائیویسی کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا۔

بعد میں : نیا اور جدید سٹائل کا غسل خآنہ

پرانی طرز کے غسل خانہ کو جدید انداز میں تعمیر کریں۔ سب سے پہلے اس کے پرانے اور دیہی طرز کے واش بیسن کو نئے اور جدید سٹائل کے واش بیسن سے تبدیل کریں۔ ساتھ ہی اس کے شاور کے فرش کو لکڑی کے فرش سے تبدیل کر دیں۔ اور اس کے پرائیویسی کے لئے شیشے کے دروازے کا انتظام کریں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا