سات تصوراتی لیونگ روم

Farheen Farheen
homify غرفة المعيشة
Loading admin actions …

لیونگ روم کے دلکش ڈیزائن ہم سب کا خواب ہیں، لیکن جگہ ہمارے من پسند ڈیزائن کو نصب کرنے میں  راستے کی روکاوٹ بن سکتی ہے۔ لیکن آج ہومی فائی پر ہم سات ایسے ڈیزائنز لے کر آئے ہیں جو ہر ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ یہ آپکی توقعات اور خوابوں سے میل کھاتے ہوں گے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

فیشن ایبل ڈیزائن

اس کے ڈیزائن میں آپکے آرام کا پورا خیال رکھا گیا ہے جیسے کہ پیڈڈ فرنیچر، نرم کارپٹ اور لکڑی والے حصے پر نرم قالین۔ پورے کمرے میں نرم اور غیر جانبدار رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے سوائے چند ایک شوخ رنگوں کے جو کہ کمرے کو مکمل بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں اور کمرے میں موجود باقی سجاوٹی سامان بہت زیادہ خاص ہے۔

رنگدار لکڑی اور شیشے سے الگ کریں

homify غرفة المعيشة

کمرے میں پیلے رنگ کا فرنیچر اور پیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ کمرے میں موجود کریم رنگ کو پھیلنے میں مدد دیتا ہے۔ پیلا اپنے آپ میں ایک خاصا شوخ رنگ ہے لیکن اس کے ساتھ شیشے کی شفاف دیوار کا استعمال اور اس کے ساتھ ہرے ہرے پودے کمرے میں موجود پارٹیشن کی الجھن کو دور کرتے ہیں

صرف سادگی

homify غرفة المعيشة

کنکریٹ کی دیوار کے ساتھ لکڑی کی دیوار کا استعمال کیا گیا ہے۔ گھر چھوٹا ہونے کی وجہ سے یہ حصہ تقریبا ضائع ہوگیا تھا لیکن تھوڑی سے سمجھداری اور ڈیزائن سے اسکو بحال کیا گیا ہے۔ اب اس لکڑی والے حصے میں شیلفس بنا کر آپ کوئی بھی سجاوٹی سامان یا کچھ بھی جمع کرسکتے ہیں۔ ایک بے حد خاص ڈیزائن چھوٹے گھروں کے لیئے

ایک شاندار ڈیزائن

دلکشی اس کمرے کے لیئے ایک بہت چھوٹا سا لفظ ہے اس کی دیواریں، اس میں کیا گیا رنگ ، اس میں استعمال ہونے والا سجاوٹی سامان سب دلکشی سے کہیں بڑھ کر ہیں

شراکت

اس چھوٹی سی جگہ کو ڈائینگ روم اور لیونگ روم میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دونوں کمروں میں کرسیاں اور رنگوں کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے لیکن روشنیوں اور قالین کے رنگوں کو دیکھ کر کمرے کے الگ الگ ہونے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

چھوٹا لیکن سلجھا ہوا

قدرتی روشنی اور ایک شاندار بالکونی اس کمرے میں آتے ہی محسوس کیئے جاسکتے ہیں حالانکہ کمرہ چھوٹا ہے لیکن اس میں فرنیچر کی ترتیب اور درست رنگوں کا استعمال اسکو بے حد فعال بنا رہا ہے۔ کمرے میں فرنیچر کے نام پر صرف ایک صوفہ اور ایک کرسی کا استعمال کیا گیا ہے اور باہر رکھے گئے پودے کمرے کی دلکشی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو قدرتی بھی بنا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: آواز کو کم کریں: خاموش گھروں کے لیئے تجاویز

رنگوں کی ہم آہنگی

homify غرفة المعيشة

گہرے رنگ بڑے کمروں کے لیئے اچھا حل ہوسکتے ہیں۔ لیکن اگر ان کے ساتھ ہلکے رنگوں کا امتزاج بنا لیا جائے تو کمرے مزید بہتر بن جاتے ہیں ۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا