گھر سے گند نکال باہر کرنے کے 10 آسان اقدام

Resham Ejaz Resham Ejaz
Interior refurbishment to a modern house, Holloways of Ludlow Bespoke Kitchens & Cabinetry Holloways of Ludlow Bespoke Kitchens & Cabinetry غرفة الملابس خشب نقي Multicolored
Loading admin actions …

گھر سے فالتو سامان باہر نکالنا اس کی صفائی کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمیں کسی پیشہ ور کے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ گندا گھر جس میں سب سامان بکھرا پڑا ہو نہایت ہی برا اور بے کار لگتا ہے۔ چاہے وہ بجوں کے کھیلنے کے کمرے میں پھیلے کھلونے ہوں، گھر کے آفس میں بکھرے کاغذات، فالتو سامان سے بھرا گیراج یا کپڑوں کے بڑھتے ڈھیر سے بھری الماری، بے ترتیب جگہیں دیکھنے میں کبھی اچھی نہیں لگتیں۔

بھلے ہی ایک صاف ستھرا گھر حاصل کرنا ہم سب کا مقصد ہوتا ہے، روز مرہ کی بھاگ دور میں گھر کی ویسی صفائی کے لیے وقت نہیں بچتا جیسی کہ ہم چاہتے ہیں۔ آخر میں ہم بس ہفتے کے آخر میں بکھرا سامان الماریوں میں ٹھونس کر جلدی سے ویکیوم پھیر کر یا ڈسٹنگ کر کے فارغ ہو جاتے ہیں۔ اور یہاں ہومی فائی آپ کی مدد کرتا ہے! 

آپ کی آرام کی جگہیں کتنی ہی جدید کیوں نہ ہوں، ان کی وقتاً فوقتاً نئی سجاوٹ کرتے رہنا انہیں اچھا دکھانے کے لیے لازمی ہے۔ ہومی فائی کا یہ مضمون آپ کو ایک صاف ستھرا گھر حاصل کرنے میں مدد دے گا، اور اس کام سے شروع کرے گا جو سب سے اہم مگر سب سے مشکل ہے: گند باہر نکالنا۔ یہ گند سے پاک، صاف ستھرے گھر کی جانب 10 اقدام ہیں جن کی پیروی بہت مشکل نہیں اور جو چمکتے دمکتے گھر کی ضمانت ہیں۔ انہیں پڑھیے، ان پر عمل کیجیے اور فرق خود دیکھیے!

1۔ کوئی آسان وقت چنیں اور اس پر ڈٹے رہیں – گند نکالنا 5 منٹ کا کام نہیں تو ہر فعال حصے کے لیے اس کا منصوبہ بنانا ضروری ہے

2۔ اس سوچ سے پیچھا چھڑائیں کہ شاید یہ کبھی کام آ جائے – اگر آپ نے کوئی چیز پچھلے ایک سال سے استعمال نہیں کی تو اس کی جگہ کوڑے دان یا خیرات میں دی جانے والی چیزوں میں ہے۔

Storage homify غرفة المعيشة

3۔ ایک جیسی چیزوں سے نجات حاصل کریں، اگر وہ ضرورت کا سامان جیسے بلب، بیٹریز وغیرہ نہیں ہیں تو – آپ کو دو ایک جیسی سیا قمیضوں کی ضرورت نہیں۔ ہے نا؟

4۔ ہر چیز کی جگہ بنائیں – درازوں، ڈبوں، ٹرے وغیرہ کا استعمال کریں اور نئے طریقوں سے تقسیم کریں۔ یاد رکھیں، تنظیم اہم ہے!

5۔ لیبل لگائیں – اس سے آپ آسانی سے رکھا ہوا سامان پہچان جائیں گے اور ساری الماری کو چھیڑے بغیر ضرورت کی چیز ڈھونڈ نکالیں گے، خاص کر ہلکی روشنی میں۔

homify مكتب عمل أو دراسة Storage

6۔ چیزیں ان کی جگہ پر رکھیں – اپنی سستی پر قابو پا کر چیزوں کو اسی دراز میں رکھنا جہاں سے وہ اٹھائی تھیں، ایک اچھی تجویز ہے۔

Pop storage homify غرفة الاطفال مخزن

7۔ ان چیزوں کے حصے بنائیں جنہیں آپ اب نہیں رکھیں گے – انہیں آن لائن یا کسی دوست کو بیچ دیں، خیرات کر دیں یا کوڑے میں ڈال دیں۔

Storage Boxes homify غرفة الملابس مخزن

8۔ اپنے فرنیچر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں – اس بیڈ کے جیسا ایک سے زیادہ کام کرنے والا فرنیچر سامان رکھنے کے لیے حقیقی خزانہ ہو سکتا ہے، اگر اس کا درست استعمال کیا جائے۔

9۔ جگہ بچانے کے لیے ڈیجیٹل اسٹوریج کا استعمال کریں – کیمرہ میں قید آپ کی یادیں کمپیوٹر یا کلاؤڈ اسٹوریج میں آسانی سے سمیٹی جا سکتی ہیں۔

homify مكتب عمل أو دراسة ديكورات واكسسوارات

10۔ اگلے موقع کے بارے میں پہلے سے سوچیں – گھر سنوارنے کا راز اس سے گند باہر نکالنے کو معمول بنا لینے میں ہے۔

homify غرفة الملابس خشب Wood effect

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا