لکڑی کا عرشہ کیسے بنائیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Taras drewniany przy basenie. Realizacja w Polkowicach., PHU Bortnowski PHU Bortnowski
Loading admin actions …

اِس آئیڈیا بُک میں ہم آپ کے لیے باغ میں عرشہ بنانے کا طریقہ لے کر آئے ہیں۔ 

باغ میں شامل کی چانے والی بہترین چیزوں میں سے ایک لکڑی کا عرشہ ہے۔ بھلے ہی وہ چھوٹا سا دیہی اندازِ کا ہو یا تالاب کے ارد گرد بنایا گیا، جیسا کہ آپ ابھی دیکھنے والے ہیں۔ یہ ڈھانچے ہمیشہ سے ہی نہایت پر کشش رہے ہیں۔  اگرچہ عرشہ بنانے کا عمل زیادہ پیچیدہ نہیں ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ پیارا بھی لگے اور پائیدار بھی ہو تو اِس کو بنانے کے لیے پیشہ وروں کے بنائے گئے کچھ اصولوں پر سختی سے کاربند رہنا ضروری ہے۔ آئیے اور ہمارے ساتھ مل کر یہ عرشہ بنانے کا عمل مکمل کیجیے۔

۱. جگہ کا اندازہ کریں اور سہارا دینے والے بلاک لگائیں

سب سے پہلے ہمیں اس جگہ کا علم ہونا چاہیے جہاں پر ڈیک آنے والا ہے، جس سے ہمیں یہ پتا چلے گا کہ ہمیں ضروری مواد کس مقدار میں خریدنا ہے۔ یہاں ہم اِس بات کا بھی فیصلہ کریں گے کہ سیمنٹ کے بلاک کہاں لگائے جائیں جن پر لکڑی رکھی جائے گی۔

۲. لکڑی کے شہتیر لگائیں

جگہ پر لکڑی کے شہتیر رکھیں اور ان میں وہاں وہاں نشان لگائیں جہاں وہ کسی بلاک پر لگتے ہیں۔ ان تمام نشانوں پر ڈرل مشین کی مدد سے سوراخ بنائیں تا کہ لکڑی اور لوہے کو ایک ساتھ جوڑا جا سکے۔

۲. لکڑی کے شہتیر لگائیں

اِس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ ساری جگہ مکمل طور پر ہموار ہو۔ تمام بلاک اور شہتیر ایک دوسرے سے ایک جتنے فاصلے پر ہوں اور سب کا حجم اور اونچائی ایک جتنی ہو۔

۲. لکڑی کے شہتیر لگائیں

تمام شہتیر لمبے اور چوڑائی میں اتنے بڑے لگائے جائیں گے کہ وہ عرشے کا بوجھ سہار سکیں۔

۳. زمین کو بجری سے بھر دیں

زمین میں ایسا مواد بھرا جانا چاہیے جو بارش کا پانی اپنے اندر جذب کر لے، تا کہ نمی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ بجری کا استعمال سب سے مناسب انتخاب ہے۔ اسی وقت آپ کو نباتات کش سپرے بھی کر دینا چاہیے تا کہ جنگلی پودوں کی نشو نما سے بچا جا سکے۔

۴. تختے لگائیں

بنیادوں کو چھپانا ضروری ہے اور یہ کام لکڑی کے تختوں کی مدد سے کیا جاتا ہے جو بعد اَذاں عرشے کا نظر آنے والا حصہ بنیں گے۔ انہیں اِس طرح سے لگایا جاتا ہے کہ دو تختوں کے بیچ کوئی خالی جگہ نہ رہے۔

۵. کناروں کو کاٹیں اور سیدھا کریں

تختے لگانے کے بعد کناروں کو کاٹیں اور ان پر ریگ مال پھیریں تا کہ سب ایک جتنے ہو جائیں۔ یہ اِس لیے کیا جاتا ہے کہ عرشہ صاف ستھرا اور ہم آہَنْگ لگے۔

۶. ہموار کرنا اور چمکانا

لکڑی کو ہموار اور پالش کیا جاتا ہے تا کہ اسے پھانسیں نکلنے سے بچایا جا سکے۔ اِس کی سطح ہاتھ لگانے پر ملائم محسوس ہونی چاہیے۔

۷. رنگ و روغن

آخر میں لکڑی کو اپنی پسند کا رنگ دینے کے لیے اس پر رنگ و روغن کی کئی تہیں چڑھائی جائیں گی۔

۸. نئے عرشے میں فرنیچر رکھیں اور اسے سجائیں

عرشہ تیار کرنے کے بعد اِس میں فرنیچر رکھنے اور اپنی پسند کے مطابق سجانے کا وقت ہو گا اور پِھر ہم اِس کا لطف اٹھانے کے لیے تیار ہوں گے۔

یہاں دیکھئے: پہلے اور بعد میں : ایک تالاب کو بہترین بنانے کا عمل۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا