گھر کو نیا انداز دینے کے لیے 19 مزے دار آئیڈیاز

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify غرفة نوم
Loading admin actions …

گھر کو نیا انداز دینا بہت اہم بات ہوتی ہے کیونکہ ایک ہی طرح کا اسٹائل دیکھتے دیکھتے گھر کا ہر فرد اس سے اکتا جاتا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں آپ کو بہت سی چیزوں کا خیال کرنا ہوتا ہے کیونکہ اگر گھر کی آرائش آپ کے ذوق  کے مطابق نا ہو تو پھر آپ کو اسے دیکھ  کر غصہ ہی آتا ہے۔

آپ کو گھر میں ایسا انداز لانا چاہیے جسے دیکھ کر آپ آرامدہ اور پرسکون محسوس کریں۔ لیکن ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر منفرد انداز کا بھی ہو۔ اسی لیے آج ہم آپ کے لیے اس آرٹیکل میں لاۓ ہیں 19 ایسے انداز جو آپ کی ان خواہشات کو باآسانی پورا کر سکتے ہیں۔

1- بیشتر اشیاء کو سفید رنگ کا کر دیں، اس سے آپ کا گھر روشن اور کشادہ لگنے لگے گا اور اس سے بہت آرامدہ تاثر بھی ملے گا۔

2- وال پیپر اگر احتیاط سے استعمال کیے جائیں تو وہ ایک دم سے آپ کے کمرے کا انداز تبدیل کر دیتے ہیں، جیسے اس تصویر میں ماہر آرائش نےمختلف رنگوں کے وال پیپر ایک ساتھ لگا کر اسے کتنا شوخ بنا دیا ہے۔

3- آرائش کے لیے صرف کسی ایک چیز جیسے کسی پینٹنگ کا انتخاب کر لیں۔ یہ طریقہ بہت آپ کے گھر کو بہت سادہ مگر وضع دار انداز دے گا اور آپ کا زیادہ خرچہ بھی نہیں کروائے گا۔

4- پتھر کی دیوار ویسے ای بہت خوبصورت لگتی ہے اور جب وہ ٹیکسچر والی ہو تب تو سے کمرے کی شان اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے آپ بھی ریوایتی انداز چھوڑیں اوراس طرح کی مضبوط ڈیزائین والی دیوار کا اپنے گھر میں استعمال کر لیں۔

5- تھوڑے سے لکڑی کے شیلفس کا اضافہ نا صرف آپ کے کمرے کو خوبصورتی عطا کریں گے بلکہ یہ مختلف چیزیں رکھنے کے بھی کام آئیں گے۔ ان پرآپ چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیاء بھی رکھ سکتے ہیں۔

6- کتابوں کو رنگوں کے حساب سے ترتیب دینے سے نا صرف آپ کے اچھے ذوق سے سب لوگ متاثر ہوں گے بلکہ ان سےآپ کے کمرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

7- چمکدار سطح والے فرش کا استعمال بھی زبردست انداز ہے۔ اس سلسلے میں لکڑی کے فرش آپ کے بہترین دوست ثابت ہوں گے کیونکہ یہ دکھنےمیں بہت وضع دار ہوتے ہیں اور آپ کی جیب پر بھی بہت زیادہ بھاری نہیں پڑتے۔

8- روشنی کے لیے لمبے اور لٹکنے والے لیمپ کے استعمال سے آپ کا گھر نا صرف بہت روشن ہو جاۓ گا بلکے اسٹائل میں بھی سب سے بڑھ جاۓ گا۔ اور یہ انداز تو بہت ہی سادہ، آسان اور بے حد سستہ ہے۔

9- اگر آپ اپنے گھر میں تھوڑا شوخ اور بولڈ انداز لانا چاہتے ہیں تو ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے گھر کی روشنیوں کے رنگ بدل کر ان کی جگہ شوخ رنگ استعمال کریں۔ اس سلسلے میں آپ ایل۔ای۔ڈی روشنیاں استعمال کر سکتے ہیں۔

10- اپنی خوابگاہ میں رنگوں کے اضافے کے لیے آپ خوبصورت اور رنگین تکیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے کمرے کو بہت سکدگی بھری خوبصورتی دیں گے۔

11- گھر کی صرف ایک دیوار پر کیا گیا شوخ رنگ آپ کے لیے مہنگا ثابت نہیں ہو گا اور یہ آپ کے گھر کا ایک ہی طرح کا بور انداز بھی ختم کر دے گا۔

12- روایتی انداز سے ہٹ کر۔۔۔ کیمرے کے سٹینڈ پر لگی لایٹ، یہ ایک بہت ہی منفرد انداز ہے۔

13- آرائش کے لیے قدیم انداز اپنانا آج کل بہت زیادہ مشہور ہے۔ اس طرح کے ونٹیج انداز کی اشیاء استعمال کرنے سے آپ کے گھر کو وقت کی قید سے ماورا انداز ملے گا۔ اور اس کے ساتھ پرانے زمانے کی پتھر والی دیوار بھی ہو تو کیا ہی بات ہے۔

14- آپ کے گھر میں قدرت کا تھوڑا سا بھی اضافہ بہت فرق ڈالے گا۔ جیسے پھول یا پھر ایک چھوٹا پودہ۔ صرف ایک گلدان ہی آپ کے کمرے کو بہت سادگی بھرا تازہ انداز فراہم کرے گا۔

15- دیواروں اور چھت پر سیمنٹ یا لوہے کی آرائش کے ہلکے سے ٹچ بھی آپ کے کمرے کو بہت خوبصورت بنا دیں گے۔ اور اگر اس انداز کو پورے گھر میں ہی استعمال کر لیا جائے تب تو کیا ہی بات ہے۔

16- چیزیں رکھنے کے لیے ریوایتی انداز کے شیلف کے بجائے کچھ منفرد اشیاء استعمال کریں، جیسے اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس طرح آپ کی چیزیں بھی محفوظ رہیں گی اور کمرے کو خوبصورتی الگ ملے گی۔

17- دیواروں اور چھت پر بنے دلکش انداز آرائش کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ دیوار سے غالیچے لٹکا کر بھی ادھر بہت شاہانہ انداز لا سکتے ہیں۔

18- غسل خانے میں بیسن کے نیچے موجود جگہ ہمیشہ ضائع ہو جاتی ہے، تو اگرآپ کا غسل خانہ چھوٹا ہے تو اس جگہ کو فالتو نا رہنے دیں بلکہ اسے ضروری اشیاء رکھنےکے لیے استعمال کر لیں۔

19- اگر آپ اپنے گھر کے کسی حصے کی طرف سب کی توجہ کروانا چاہتے ہیں تو ادھر شوخ رنگ کی کسی چیز کا استعمال کریں۔ جیسے ادھر چمکدار زرد رنگ کے پردے استعمال کیے گیے ہیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا