8 غلطیاں جن کی وجہ سے آپ کا گھر چھوٹا دکھتا ہے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Soho, Alecc Interior Design Alecc Interior Design غرفة المعيشة
Loading admin actions …

گھر کی آرائش کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان چیزوں سے گھر کو بھر دیا جاۓ جو آپ کو پسند آئیں۔ بلکہ گھر کی آرائش و زیبائش کے وقت رقبے اور جگہ کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے کہ آیا یہ چیز اس جگہ اچھی لگے گی یا نہیں اور فلاں جگہ کا انداز کیسا ہے اور کیا وہ چیز اس جگہ پر پوری آ جاۓ گی؟

آج کے اس مضمون میں ہم ان 8 غلطیوں کی نشاندہی کریں گے جن کی وجہ سے آپ کا گھر چھوٹا اور تنگ لگنے لگتا ہے۔ اور ساتھ ہی ہمارے ماہرین ان غلطیوں کو درست کرنے میں بھی آپ کی مدد کریں گے۔                                                  

  چلیں تو پھر پڑھنا شروع کریں.

1- غیر ضروری اشیاء سے بچیں

جب بھی لوگ اپنے گھر میں منتقل ہوتے ہیں تو وہ غیر ضروری اشیاء سے اپنے گھر کو بھر لیتے ہیں۔ گھر کے ہر کونے کھدرے میں فالتو اشیاء بھرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ کا گھر بہت بھرا ہوا بھی لگتا ہے اور اکثر ضروری اشیاء رکھنے کی جگہ بھی نہیں بچتی.

2- بڑے فرنیچر سے کمرے کو بھر دینا

ہم سب کے اندر یہ کمزوری ہوتی ہے کہ ہم اکثر چیزیں صرف اس لیے خرید لیتے ہیں کہ وہ ہمیں پسند آ جاتی ہیں۔ یہی مسئلہ فرنیچر خریدتے وقت بھی آ جاتا ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ صرف وہ فرنیچر خریدیں جو آپ کے گھر کے انداز سے اور ناپ سے مطابقت رکھتا ہو۔

3- گہرے رنگوں کا استعمال

Ultra gloss chocolate bedroom suite homify غرفة نوم

وہ کمرہ جو صرف گہرے رنگوں سے سجایا گیا ہو، خود بخود چھوٹا لگنے لگتا ہے۔ اپنے کمرے خاص طور پر اپنی خوابگاہ کو ہلکے رنگوں اور روشنیوں کی مدد سے سجائیں۔ اس سے نہ صرف کشادگی کا احساس ہو گا بلکہ بہت جدید انداز بھی آ جاۓ گا. 

4- دھوپ کا راستہ روکنا

الاسكندنافية تنفيذ homify, إسكندينافي

سورج کی روشنی گھر کو دلکش بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر خوش قسمتی سے آپ کے گھر میں کھڑکیاں موجود ہیں تو بڑی الماریوں یا شیلف سے ان کا راستہ نہ روکیں۔

5- پیٹرن کو یکجا نہ کریں

پیٹرن کسی جگہ کر سجانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر بہت سارے پیٹرن ایک جگہ اکٹھے کرنے سے وہ جگہ بہت عجیب اور دلکشی سے محروم لگتی ہے۔

6- فرنیچر کے لیے جگہ کا چناؤ

اپنا فرنیچر رکھنے کی منصوبہ بندی کے وقت جگہ کو کشادہ انداز دینے کی سوچ ذہن میں رکھنی چاہیۓ۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ دیواروں اور کونوں سے فائدہ اٹھائیں۔ صوفے کو دیوار سے چپکا کر رکھا جا سکتا ہے اور کسی کونے کے حصے میں ٹی۔ وی بھی رکھا جا سکتا ہے۔

7- سادہ پیٹرن

اگر آپ کے وال پیپر پر کوئی پیٹرن بنا ہے تو اس کے ساتھ سادہ فرنیچر استعمال کریں۔

8- چھوٹے پردوں کا استعمال۔۔۔۔ نہیں!!

Classic View of Contemporised Victorian Living Room homify غرفة المعيشة large bay window,roman blinds,dress curtains,victorian home,victorian property,classic sofa,large sofa,taupe colour scheme,pink accents,living room decor,living room furnish

لمبے، زمین کو چھوتے پردے ہمیشہ کمرے کو پر تعیش انداز دیتے ہیں۔ یاد رکھیں پردے ہمیشہ اونچی جگہ سے لٹکنے چاہئیں۔ اگر آپ چھوٹے پردے استعمال کریں گے تو کمرہ بھی ایک دم سے چھوٹا لگنے لگے گا۔

اس کے
علاوہ یہ آئیڈیا بک بھی ضرور دیکھیں

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا